عمان کو دی جانے والی امریکی دھمکیاں واشنگٹن کی روایتی پالیسی کا حصہ قرار

تہران: (دنیا نیوز) تہران یونیورسٹی کے پروفیسر حسن احمدیان نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کے معاملے پر عمان کو دی جانے والی امریکی دھمکیاں دراصل واشنگٹن کی روایتی پالیسی کا حصہ ہیں۔

الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے حسن احمدیان نے کہا کہ امریکہ ہمیشہ کی طرح وہی کر رہا ہے جو وہ کرتا آیا ہے، یعنی جو ممالک اس سے اختلاف کریں انہیں دباؤ میں لانا۔

انہوں نے کہا امریکی مؤقف یہ ہے کہ ایران آبنائے ہرمز میں ایک نیا نظام نافذ کرنے کی کوشش کر رہا ہے، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ ایران اس وقت جنگی صورتحال سے گزر رہا ہے، وہ ممالک جو ایران کے ساتھ رابطہ یا تعاون کرتے ہوئے آبنائے ہرمز استعمال کرنے کی جرات کرتے ہیں، امریکہ انہیں ایسا کرنے سے روکنے کیلئے دباؤ اور دھمکیوں کا نشانہ بنا رہا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں ہفتے عمان کو خبردار کرتے ہوئے دھمکی دی تھی کہ اگر وہ آبنائے ہرمز کے معاملات میں شامل ہوا تو امریکہ سخت کارروائی کرے گا، کوئی بھی اس آبنائے پر کنٹرول حاصل نہیں کرے گا۔

خیال ہے کہ آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین سمندری گزرگاہوں میں شمار ہوتی ہے، جہاں سے عالمی تیل تجارت کا بڑا حصہ گزرتا ہے اور اس خطے میں کشیدگی عالمی معیشت پر بھی اثر انداز ہو سکتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں