قطری و اماراتی وزرائے خارجہ کا ٹیلیفون پر رابطہ، خطے کی تازہ صورتحال پر گفتگو
دوحہ: (دنیا نیوز) قطر کے وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان بن جاسم آل ثانی نے متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان سے ٹیلیفون پر رابطہ کرکے خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
قطر کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے میں کشیدگی کم کرنے، امن و استحکام کے فروغ اور جاری سفارتی کوششوں پر گفتگو کی۔
— Ministry of Foreign Affairs - Qatar (@MofaQatar_EN) July 11, 2026
شیخ محمد بن عبدالرحمان نے تمام فریقوں پر زور دیا کہ وہ مذاکرات اور سفارت کاری کے عمل سے وابستہ رہیں، امریکہ اور ایران کے درمیان طے پانے والی مفاہمتی یادداشت پر عمل درآمد کو بھی ضروری قرار دیا گیا۔
قطری وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دوحہ خطے میں کشیدگی کم کرنے اور ایسے جامع معاہدے تک پہنچنے کی تمام کوششوں کی مکمل حمایت کرتا ہے، جو دیرپا امن اور استحکام کے قیام میں معاون ثابت ہو۔