بھارت کی بحری جہاز پر حملے کی مذمت، اپنے 10 شہری بحفاظت نکالنے کی تصدیق

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت نے عمان کے ساحل پر تجارتی جہاز پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

بھارتی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ جہاز پر سوار 11 انڈین شہریوں میں سے 10 کو بحفاظت بچا لیا گیا ہے جبکہ ایک انڈین شہری تاحال لاپتہ ہے۔

وزارتِ خارجہ کے مطابق عمان میں انڈین سفارت خانہ صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور عمانی حکام کے ساتھ مل کر کیے جانے والے تلاش اور بچاؤ کے آپریشنز میں فعال تعاون کر رہا ہے۔

وزارت نے اس مہم میں تعاون کرنے پر حکومتِ عمان اور وہاں کے حکام کا شکریہ بھی ادا کیا۔

بھارتی وزارت خارجہ نے کہا کہ خطے میں تجارتی جہازوں پر مسلسل حملے انتہائی تشویشناک ہیں، انڈیا نے ایک بار پھر خطے میں کشیدگی میں فوری کمی لانے اور جاری مذاکرات کے ذریعے سفارتی حل تلاش کرنے پر زور دیا ہے تاکہ امن و استحکام بحال ہو سکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں