صدر ٹرمپ کا آبنائے ہرمز کو جلد امریکی علاقہ قرار دینے کا اعلان
نیویارک: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جلد آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دے دوں گا، امریکا ایران کو اقتصادی طور پر سخت نقصان پہنچائے گا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیو یارک میں ناساؤ کاؤنٹی پولیس اکیڈمی کی تقریب سے خطاب میں کہا مہنگا فیول برداشت کرلیں گے، ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیں گے، ایران کو ہم بری طرح شکست دے چکے ہیں۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، ایران کی ناکہ بندی جاری ہے ان کا کوئی جہاز گزر نہیں سکتا، نیٹو پر تنقید کرتے ہوئے بولے جب ملکوں کی ضرورت ہوتی ہے تو وہ ہم سے رابطہ کرتے ہیں۔
امریکی صدر کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ جب ہمیں ضرورت پڑی تو نیٹو ہمارے ساتھ نہیں تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments