یمن کی موکا بندرگاہ پر حوثیوں کا بیلسٹک میزائل حملہ، 4 افراد جاں بحق

صنعاء: (دنیا نیوز) یمن میں حوثی باغیوں نے موکا بندرگاہ پر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق جبکہ متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

یمنی حکومت کے مطابق حوثیوں کی جانب سے داغے گئے بیلسٹک میزائلوں نے موکا بندرگاہ کے شہری انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا، حملے کے باعث بندرگاہ کے مختلف حصوں میں نقصان ہوا جبکہ متعدد ماہی گیری کی کشتیاں بھی جل کر تباہ ہوگئیں۔

یمنی حکام کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد بندرگاہ کے اطراف میں آگ بھڑک اٹھی، جس پر قابو پانے کے لیے امدادی کارروائیاں کی گئیں، حکام نے جانی و مالی نقصان کی مزید تفصیلات جمع کرنے کا عمل جاری رکھنے کا بتایا ہے۔

یمنی حکومت نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری تنصیبات اور بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانا خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا سکتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...