قطری وزیراعظم کا سعودیہ، شام اور اردن کے وزرائے خارجہ سے اہم رابطے
دوحہ: (دنیا نیوز) قطری وزیراعظم نے سعودی عرب، شام اور اردن کے وزرائے خارجہ سے ٹیلی فونک رابطے کیے ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق رابطوں کے دوران تازہ علاقائی پیشرفت اور کشیدگی کم کرنے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
قطری وزیراعظم نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے سفارتی کوششیں تیز کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام فریقین مذاکرات کیلئے اپنے عزم کا اظہار کریں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ فریقین مفاہمتی یادداشت میں طے پانے والے نکات پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments