ترک صدر کا ڈونلڈ ٹرمپ سے رابطہ، ایران اور غزہ جنگ، مکہ دفاعی معاہدے پر گفتگو
انقرہ: (دنیا نیوز) ترک صدر طیب اردگان کی امریکی ہم منصب ٹرمپ سے ٹیلیفون پر بات چیت ہوئی۔
ترک ایوان صدر کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ تعلقات، ایران اور غزہ میں جاری جنگ پر گفتگو کی گئی، دونوں صدور نے پاکستان اور سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے پر بھی گفتگو کی۔
ترک صدر نے کہا کہ مسئلے کے حل کیلئے ایران کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنا ضروری ہے، سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ ایران کے حل میں ترکی کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔
طیب اردگان نے مزید کہا کہ غزہ امن منصوبے کے دوسرے مرحلے پر اسرائیل فلسطینیوں پر حملے کر رہا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments