امریکی خاندان ٹرمپ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی قیمت ادا کر رہے ہیں: علی اکبر ولایتی
تہران: (دنیا نیوز) ایرانی سپریم لیڈر کے سینئر مشیر علی اکبر ولایتی نے کہا ہے کہ امریکی خاندان ٹرمپ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی قیمت ادا کر رہے ہیں۔
ایک بیان میں ایرانی سپریم لیڈر کے سینئر مشیر نے کہا خطے کی صورتحال اور طاقت کے توازن میں بنیادی طور پر تبدیلی آ چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکی وزیر خزانہ ایران کے خلاف اقتصادی پابندیوں کی بات کرتے ہیں اور ٹرمپ بحری ناکا بندی پر فخر کرتے ہیں۔
علی اکبر ولایتی نے مزید کہا کہ امریکی سینیٹر جان کورنن امریکی عوام کے لئے بڑھتی ہوئی قیمتوں اور روزمرہ اخراجات میں اضافے پر بھی فکر مند ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments