یمن میں حالات ابتر، امریکا صرف باہر بیٹھ کر صورتحال دیکھ رہا ہے: یمنی سفیر

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان میں یمن کے سفیر محمد مطاہر الاشبعی نے کہا ہے کہ یمن میں حالات انتہائی ابتر ہیں۔

اپنے بیان میں یمنی سفیر مطاہر الاشبعی نے کہا کہ امریکا یمن کے معاملے پر صرف باہر بیٹھ کر صورتحال دیکھ رہا ہے، تیل کی بین الاقوامی گزر گاہ باب المندب بلاک ہو رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ باب المندب کی بندش کا مطلب عالمی توانائی چیلنج ہے، یمن کو بے حد دشوار چیلنجز درپیش ہیں، یمنی حکومت مستقل امن چاہتی ہے جبکہ حوثی مذاکرات سے انکاری ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...