حوثیوں کے سعودی عرب کے 3 شہروں پر حملے، 13 افراد زخمی

ریاض: (دنیا نیوز) یمن کے حوثیوں نے سعودی عرب کے 3 شہروں پر حملے کیے جن کے نتیجے میں 13 افراد زخمی ہوگئے۔

ترجمان سعودی اتحادی افواج میجر جنرل ترکی المالکی کے مطابق حوثیوں کی جانب سے خمیس مشیط، ابہا اور طائف کو نشانہ بنایا گیا، حوثیوں نے شہریوں اور شہری املاک کو نشانہ بنایا، اتحادی افواج حملوں کا بھرپور جواب دیں گی۔

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین کا کہنا ہے کہ جنگ زدہ یمن میں ایک لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہیں، ہزاروں سمندری راستے سے جبوتی فرار ہو گئے، متاثرین تک امداد پہنچانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...