امریکی رکن کانگریس الہان عمر کیخلاف تحقیقات، موبائل ضبط، اہلخانہ سمیت متعدد افراد کو سمن جاری

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا میں مسلم رکن کانگرس الہان عمر کے خلاف تحقیقات جاری ہے جبکہ ان کا موبائل فون ضبط کر لیا گیا، اہلخانہ سمیت متعدد افراد کو سمن جاری کر دیا۔

ٹرمپ انتظامیہ نے ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کی امریکی شہریت منسوخ کرنے اور ممکنہ طور پر ملک بدر کرنے کے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل کے مطابق حکام الہان عمر کے امیگریشن ریکارڈ اور شہریت حاصل کرنے کے طریقہ کار کا جائزہ لے رہے ہیں۔

تحقیقات کے سلسلے میں منی سوٹا میں گرینڈ جیوری کی کارروائی کے تحت ایک درجن سے زائد سمن بھی جاری کیے گئے، جن میں الہان عمر کے بعض رشتہ دار بھی شامل ہیں۔

تحقیقات میں الہان عمر کی امیگریشن دستاویزات میں ممکنہ دھوکا دہی کے معاملے کی تحقیقات جاری ہیں، تاہم ان کے دفتر نے تحقیقات کو بے بنیاد قرار دیا ہے، چند روز قبل وفاقی ایجنٹوں نے الہان عمر کے گھر کی تلاشی بھی لی تھی، جس کے دوران پاسپورٹ، موبائل فون اور دیگر اشیا قبضے میں لے لی گئیں۔

الہان عمر نے اس کارروائی کو سیاسی انتقام قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ٹرمپ طویل عرصے سے ان کے خلاف بے بنیاد الزامات اور کردار کشی کی مہم چلا رہے ہیں، وہ سیاسی دباؤ کے باوجود خاموش نہیں رہیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...