ایران کیخلاف جنگ میں فتح کے قریب، تہران کو موقع دے رہے ہیں: ٹرمپ

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ میں امریکا کی فتح قریب ہے تاہم وہ تہران کو معاہدے کا ایک موقع دے رہے ہیں تاکہ مزید جانی نقصان سے بچا جا سکے۔

امریکی ریاست فلوریڈا میں تھینکس گیونگ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے اشارہ دیا کہ جنگ میں فتح کے وقت کا تعین ان کا اپنا فیصلہ ہوگا، سچ پوچھیں تو یہ فتح جب میں چاہوں گا تب حاصل ہو جائے گی۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ان کی انتظامیہ نے ایران کے لیے مذاکرات کا راستہ اب بھی کھلا رکھا ہے، ہم نرمی برتنے کی کوشش کر رہے ہیں اور انہیں معاہدہ کرنے اور بہت سی جانیں بچانے کا پورا موقع دے رہے ہیں لیکن مجھے یقین نہیں کہ آیا وہ اس موقع سے فائدہ اٹھائیں گے یا نہیں۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ کچھ لوگ سوال کرتے ہیں کہ ایران معاہدہ کیوں نہیں کر رہا؟ کیا وہ پاگل ہیں؟ شاید وہ واقعی پاگل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...