پہلے پاکستانی خلا باز محمد ذیشان علی کا تاریخی خلائی سفر، طلبہ کا جوش و خروش دیدنی

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چینی خلائی مشن ’شین ژو 24‘ کے ذریعے پہلے پاکستانی خلا باز محمد ذیشان علی کے خلائی سفر پر ملک بھر کے طلبہ خوشی اور فخر کا اظہار کر رہے ہیں۔

طلبہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی خلا باز کا خلائی سفر ملک کیلئے ایک بڑا اعزاز ہے، محمد ذیشان علی کی خلائی مشن پر روانگی پاکستانی نوجوانوں کیلئے اس بات کا ثبوت ہے کہ کوئی خواب ناممکن نہیں، پہلے پاکستانی خلا باز نے اپنا خواب پورا کرکے آنے والی نسلوں کیلئے نئی مثال قائم کر دی ہے۔

طلبہ کا کہنا ہے کہ محمد ذیشان علی کی کامیابی نوجوانوں کو اپنے خوابوں کی تعبیر پانے کیلئے محنت اور جدوجہد کا حوصلہ دے گی۔

طلبہ نے خلائی مشن پر روانہ ہونے والے پہلے پاکستانی خلا باز محمد ذیشان علی کیلئے دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...