بہتر انتظامی نظام ناگزیر قرار، ملک بھر میں نئے صوبوں کے قیام کا مطالبہ زور پکڑ گیا
کراچی: (دنیا نیوز) کراچی، بہاولپور اور بلوچستان سمیت پاکستان بھر کے شہریوں نے بہتر انتظامی نظام کیلئے نئے صوبوں کے قیام کو ناگزیر قرار دے دیا۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ نئے صوبے بننے سے نئی قیادت کو موقع ملے گا، جس سے جمہوریت مضبوط ہوگی، نئے صوبوں کے قیام سے یکساں ترقی کو فروغ ملے گا اور دور دراز علاقوں کو بھی توجہ حاصل ہوگی۔
عوام کا کہنا ہے کہ بڑے صوبوں کو چھوٹے انتظامی یونٹس میں تبدیل کرنے سے انتظامی امور بہتر انداز میں چلائے جاسکیں گے، بہاولپور اور ملتان سمیت پنجاب کے ہر ڈویژن کو انتظامی یونٹس میں تبدیل کرنے سے عوام کی حکومت تک رسائی آسان ہو جائے گی۔
شہریوں نے مزید کہا کہ پاکستان بھر کے شہری تعلیم، صحت اور دیگر بنیادی ضروریات کی بروقت فراہمی کیلئے نئے صوبوں کے قیام کی حمایت کر رہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments