غزہ :اسرائیلی فوج کی فائرنگ فٹبالر سمیت 2افراد شہید

غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک)غزہ میں اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے 2 فلسطینیوں کو شہید کر دیا، جن میں ایک فٹبالر شامل ہے ۔
رفح میں شباب رفح کلب کے کھلاڑی حمدان قشطہ اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے کے بعد شہید ہو گئے ۔ خان یونس کے مشرقی قصبے عبسان الجدیدہ میں بھی گزشتہ روز اسرائیلی ڈرون حملے میں زخمی ہونے والا ایک اور فلسطینی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا۔ مقبوضہ بیت المقدس کی مشہور دی ایجوکیشنل بک شاپ پر اسرائیلی پولیس نے چھاپہ مار کر اس کے مالک عماد منی کو گرفتار کر لیا۔ یہ کارروائی بغیر کسی وارنٹ کے کی گئی جس پر انسانی حقوق کی تنظیموں نے سخت مذمت کی ہے ۔دکان سے نوام چومسکی اور مورخ الیان پاپے سمیت مشہور مصنفین کی کتابیں ضبط کی گئیں ۔