اداکار ہ عائشہ عمر نے عبایا کی ماڈلنگ کی آفر ٹھکرادی

میوزک کمپنی نے پیشکش کی تھی، معاوضہ بھی اداکارہ کو مرضی کے مطابق دیاجاتا عبایا پہن کر فوٹوسیشن کرانا پسند نہیں، موڈی بھی ہوں، عائشہ عمر، دنیا سےگفتگو
کراچی(اسٹاف رپورٹر)اداکار ہ عائشہ عمر نے عبایا کی ماڈلنگ کی آفر ٹھکرادی، ان کا کہنا ہے کہ عبایا پہن کر فوٹو سیشن کرانا مجھے پسند نہیں، اداکارہ کو ایک آڈیو انڈسٹری سے وابستہ معروف میوزک کمپنی کی جانب سے عبایا پہن کر ماڈلنگ کی آفر دی گئی تھی جب کہ معاوضہ بھی اداکارہ کی مرضی کے مطابق دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ اس حوالے سے جب نمائندہ دنیا نے عائشہ عمر سے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ فنکارہ ہونے کے ناطے میری پہلی ترجیح ڈرامے ہیں، سٹ کام ’’بلبلے‘‘ کے کردار خوبصورت کی مقبولیت نے میری دنیا بھر میں ایک شناحت بنادی ہے ، اب ہر ادارہ چاہتا ہے کہ میں ان کی مصنوعات کے لیے ماڈلنگ کروں، عبایا پہن کر فوٹو سیشن کرانا مجھے پسند نہیں،ویسے بھی میں موڈی ہوں ،کوئی بھی کام جب موڈ میں ہوتو کرتی ہوں ورنہ گھر پر آرام کرنا پسند کرتی ہوں اور اپنی زندگی کو انجوائے کرتی ہوں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں فیشن شوز اور دیگر تقریبات میں جانے کو ترجیح دیتی ہوں اس کے علاوہ اور بھی کئی پروڈکٹس کی ماڈلنگ کی آفرز ملتی رہی ہیں، ڈراموں میں مصروفیات نے بہت سے کاموں سے دور کررکھا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈرامہ سیریل ’’زندگی گلزار ہے‘‘ میں میرا کام پسند کیا جانا میرے لیے خوشی کا باعث ہے ، اس برس دو سیریلز اور بھی پیش کیے جائیں گے جس میں ناظرین کو میرا کام ضرور پسند آئے گا ، مجھے امید ہے کہ اس سال کام کی بنیاد پر مجھے ٖضرور بہتریں کارکاردگی کا ایوارڈ ملے گا، فنکارانہ زندگی میں ایوارڈ ز ہی فنکارکو ایک نئی زندگی دیتے ہیں۔ عائشہ عمر کا مزید کہنا تھا کہ اداکاری کے بعد گلوکاری کا تجربہ بھی اچھا رہا ،گائیکی کے ذریعے ایک نئی عائشہ عمر اپنے پرستاروں کے سامنے آئی تھی، میوزک کے ذریعے چاہت و اپنائیت کا پیام دینے کی کوشش کی جس کا ریسپانس اچھا ملا۔بہت جلد اپنے پرستاروں کو خوشگوار حیرت سے دوچار کردوں گی ۔