انڈسٹری میں ایک گروپ میرے خلاف سازشیں کرتا ہے :آغا علی

لاہور(شوبزڈیسک )اداکار آغا علی نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوستی صرف کیمرے کیلئے ہے ، انڈسٹری میں ایک گروپ ہے جو میرے خلاف سازشیں کرتا ہے۔۔۔
لیکن انہیں نہیں معلوم کہ ان کے گروپ میں ہی ایک جاسوس ہے جو مجھے سب کچھ تفصیل سے بتاتا ہے ، بعد میں یہی لوگ میرے سامنے ایسے آتے ہیں جیسے میرے بہت قریبی ہوں اور میں بھی ظاہر کرتا ہوں کہ میں ان کے بہت قریب ہوں۔ انڈسٹری کی دوستیاں وقتی اور ناقابلِ اعتبار ہوتی ہیں ۔