ٹرولنگ کاشکار پیرس پرواز کی پوسٹ پر پی آئی اے نے معافی مانگ لی

ٹرولنگ کاشکار پیرس پرواز کی پوسٹ پر پی آئی اے نے معافی مانگ لی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی ایئر لائن پی آئی اے نے ٹرولنگ کی شکار پیرس پرواز کی پوسٹ پر معافی مانگ لی ، قومی ایئرلائن نے سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کا شکار ہونے والی پوسٹ پر وضاحت پیش کی ہے۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ خان نے گفتگو میں بتایا کہ بدقسمتی سے اس پوسٹ کا تعلق اور تاثر اس سے جوڑا گیا جو کہ اس پوسٹ کا کسی طور مقصد نہیں تھا، ترجمان نے کہا کہ اس پوسٹ کو ایسے پیش کیا گیا جس سے منفی جذبات نے جنم لیا جس پر ہم معذرت خواہ ہیں ،ترجمان نے مزید بتایا کہ اکثریت نے قومی ایئر لائن کی پیرس کے لئے براہ راست پروازوں کی بحالی کو سراہا اور مثبت ردعمل دیا جو کہ پوسٹ کا اصل مقصد تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں