ٹرین حادثہ ، احترام رمضان :پنجابی کلچر فیسٹیول دیہاڑ ملتوی
لاہور(سٹاف رپورٹر)وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ کل منعقد ہونے والا پنجابی کلچر میلہ ملتوی کر دیا گیا ہے ۔وزیر اطلاعات نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ملک کے موجودہ حالات کے پیش نظر فیسٹیول کو مو خر کیا جا رہا ہے ۔
انہوں نے وضاحت کی کہ بلوچستان میں پیش آنے والے ٹرین حادثے اور احترامِ رمضان کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔ تاہم پنجابی کلچر فیسٹیول اب 14 اپریل کو منعقد ہوگا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ جعفرآباد میں ٹرین میں پھنسے افراد بحفاظت اپنے گھروں کو پہنچ جائیں گے ۔وزیر اطلاعات نے اس عزم کا اظہار کیا کہ 14 اپریل کو پنجاب کلچر ڈے پورے جوش و خروش کے ساتھ منایا جائے گا۔