غزہ میں نسل کشی:یاسمین لاری کا اسرائیلی ایوارڈ،1لاکھ ڈالرلینے سے انکار

غزہ میں نسل کشی:یاسمین لاری کا  اسرائیلی ایوارڈ،1لاکھ ڈالرلینے سے انکار

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف پاکستانی آرکیٹیکٹ یاسمین لاری نے اسرائیلی ادارے کی جانب سے سائنسی و سول خدمات کے اعتراف میں دئیے جانے والا ایوارڈ اور 1 لاکھ ڈالر انعامی رقم لینے سے انکارکردیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

انہوں نے خط کے ذریعے اسرائیلی این جی او وولف فاؤنڈیشن کو آگاہ بھی کردیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ غزہ میں جاری نسل کشی کے سبب وہ یہ ایوارڈ وصول نہیں کرسکتیں۔میڈیاسے گفتگومیں یاسمین لاری کا کہنا تھا کہ وولف فاؤنڈیشن کا ایوارڈ غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت کے باعث لینے سے انکار کیا تاہم ادارے کا کہنا تھا کہ ہمارا اسرائیلی حکومت سے براہ راست تعلق نہیں ہم تو این جی او ہیں ،یہ ادارہ اسرائیل کے علاوہ یورپ یا امریکا میں بھی ایوارڈ دینے کو تیار تھا لیکن میں نے انکار کردیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں