تاریخ لکھے گی کہ بلوچوں نے نہتوں کا قتل عام کیا:وزیراعلیٰ

تاریخ لکھے گی کہ بلوچوں نے نہتوں کا قتل عام کیا:وزیراعلیٰ

کوئٹہ(سٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ٹرین حملے کو ناقابل برداشت قرار دیتے ہوئے سخت کارروائی کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد ایک انچ زمین پر بھی قابض نہیں رہ سکتے ایسی دہشت گردانہ کارروائیوں کا مقصد پرتشدد ماحول کا تاثر قائم کرنا ہے۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 لیکن ریاست دشمنوں کے ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دے گی ۔امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہااب وقت آ گیا ہے کہ ہر قسم کی کنفیوژن سے نکل کر دہشت گردی کے خلاف بھرپور جنگ لڑی جائے ۔بلوچستان اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ تاریخ میں لکھا جائے گا بلوچوں نے نہتوں کا قتل عام کیا ،ابھی تک ریاست نے لڑنا شروع نہیں کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں