ٹرین حملے کی کوئی تھریٹ نہیں تھا :ترجمان بلوچستان حکومت

ٹرین حملے کی کوئی تھریٹ نہیں تھا :ترجمان بلوچستان حکومت

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت بلوچستان کے ترجمان شاہد رند نے کہا ہے کہ گزشتہ دن دوپہر ایک بجے جب یہ اطلاع ملی کہ دہشتگردوں نے جعفر ایکسپریس کو ہائی جیک کرلیا ، اوردہشتگردوں نے بڑٰی تعداد میں مسافروں کو یرغمال بنالیا ہے۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 یہ ایک ایسا پوائنٹ تھا جس پر ہم نے بڑی احتیاط سے کام لیا،دنیا نیوزکے پروگرام''دنیا مہربخاری کے ساتھ''میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد رند نے کہا ہے کہ ہمارے تمام اداروں سے رابطے تھے ،ابتدا میں 100 مسافروں کو بازیاب کرایا گیا ،پھر200 افراد کی زندگیوں کو بچانے کا ایک ٹاسک تھا، جب ساری صورتحال قابو میں آئی تو بعد میں آئی ایس پی آرنے چیزیں واضح کردیں، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ہے کہ گزشتہ دودہائیوں سے بلوچستان میں جو دہشت گردی ہے ،اس دہشت گردی کے تانے بانے افغانستان اورایک اور پڑوسی سے ملتے ہیں ، ان کی سرزمین استعمال ہو تی ہے ، اس حملے کے حوالے سے ہمارے پاس کوئی تھریٹ موجود نہیں تھی،اگر کوئی تھریٹ ہوتا تو اس کیلئے سخت اقدام کئے جاتے ۔ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ عمران خان کے دور حکومت میں 21 چیک پوسٹوں کو ختم کیا گیا اور ساتھ ساتھ بہت سے دہشت گردوں کو بڑی خاموشی کے ساتھ چھوڑا گیا،جس کے بارے میں ساری معلومات دفاعی اداروں کے پاس تھی کہ وہ لوگ دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے ،کیونکہ اس امن کی پالیسی کا بعد میں نقصان ہوا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں