میرٹ کے برعکس بھرتیاں پرویز الٰہی کے شریک ملزم کی عبوری ضمانت میں توسیع

میرٹ کے برعکس بھرتیاں   پرویز الٰہی کے شریک ملزم کی  عبوری ضمانت میں توسیع

لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی میں میرٹ کے برعکس بھرتیوں کے مقدمے میں سابق وزیر اعلی ٰ پرویز الٰہی کے شریک ملزم رائے ممتاز حسین کی عبوری ضمانت میں کل جمعہ تک توسیع کر دی۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 جسٹس سلطان تنویر احمد نے درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں تقرر میرٹ کے مطابق ہوا ہے ،ناکام امیدواروں کی میرٹ کے برعکس تعیناتی کا الزام بے بنیاد ہے ، عدالت ممتاز حسین کی ضمانت منظور کرے ۔ عدالت نے پنجاب اسمبلی میں میرٹ کے برعکس بھرتیوں کے مقدمے میں پرویز الٰہی کے شریک ملزم رائے ممتاز حسین کی عبوری ضمانت میں کل تک توسیع کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں