صدر، وزیراعظم، وزرا کا کامیاب آپریشن پر فورسز کو خراج تحسین

صدر، وزیراعظم، وزرا کا کامیاب آپریشن پر فورسز کو خراج تحسین

اسلام آباد(نامہ نگار،مانیٹرنگ ڈیسک)صدر ،وزیراعظم اور وزرا نے جعفر ایکسپریس آپریشن مکمل کرنے پر فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ،صدر مملکت آصف زرداری نے کہا بلوچستان میں قیامِ امن کیلئے دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کرینگے۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 انہوں نے شہریوں اور مسافروں کو بازیاب کرانے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا اور جامِ شہادت نوش کرنے پر 4ایف سی جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ادھر وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اعلی ٰسطح کا اجلاس ہوا، اجلاس میں اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔ذرائع کے مطابق اجلا س میں سانحہ جعفر ایکسپریس کی وجہ سے پیدا صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ، ا جلا س میں قومی و داخلی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی، وزیراعظم کو دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا ۔دہشت گردی میں ملوث عناصر ماسٹر مائنڈز اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بھی پوری قوت سے کارروائی پر اتفاق کیا گیا۔

دریں اثنا وزیر اعظم نے سماجی میڈیا پر جعفر ایکسپریس کے حوالے سے پیغام میں کہا ابھی میری وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے ٹیلی فون پر بات ہوئی جنہوں نے مجھے جعفر ایکسپریس پر ہونے والے گھناؤنے دہشت گرد حملے کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔علاوہ ازیں وفاقی وزیر اطلاعات عطائاللہ تارڑ نے کہا اللہ تعالیٰ کا شکر ہے بلوچستان میں آپریشن منطقی انجام کو پہنچا،انڈین میڈیا، بی ایل اے اور پی ٹی آئی اس واقعہ پر ایک زبان بول رہے تھے ۔ ٹرین میں 440 افراد سوار تھے ، پاک فوج، ایف سی، ایس ایس جی اور ایئر فورس نے مہارت سے اس آپریشن کو مکمل کیا اور یرغمال مسافروں کو بازیاب کرا کے محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا، اللہ کا شکر ہے ہم بڑے نقصان سے بچ گئے ۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا سکیورٹی فورسز نے خواتین اور بچوں کی جانیں بچانے کیلئے انتہائی احتیاط سے کام لیا۔ ہماری تمام تر ہمدردیاں شہداء کے خاندانوں اور زخمیوں کے ساتھ ہیں،دہشتگردی کا یہ واقعہ انتہائی دلخراش ہے ۔ ہر شہری افسردہ اور رنجیدہ ہے ۔ معصوم بچوں اور خواتین کو انسانی ڈھال بنانا انتہائی غیر انسانی عمل ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں