ہنگری :دوہری شہریت معطل کرنے کیلئے آئین میں ترمیم کا فیصلہ

بڈاپسٹ (اے ایف پی)ہنگری نے دوہری شہریت پرپابندی کیلئے آئین میں تبدیلی کا فیصلہ کرلیا ،حکومتی ذرائع کے مطابق اس اقدام کا مقصد بیرون ملک سے این جی اوز اور آزاد میڈیا کی حمایت کرنے والے فنانسرز کو روکنا ہے ۔
وزیر اعظم وکٹر اوربان نے ایسٹر تک ملک سے لبرل نیٹ ورکس کو بے دخل کرنے کا وعدہ کیا ہے اور ان این جی اوز کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے گا جو امریکہ سے مالی مدد حاصل کرتی ہیں۔