دہشتگرد بزدلانہ کارروائیوں سے امن تباہ نہیں کرسکتے ، نواز شریف

دہشتگرد بزدلانہ کارروائیوں سے امن تباہ نہیں کرسکتے ، نواز شریف

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ(ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر حملوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے دہشتگرد ایسی بزدلانہ کارروائیوں سے پاکستان کا امن سبوتاژ نہیں کرسکتے ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 ایکس پر بیان میں سابق وزیراعظم نے کہا کہ جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر شدید رنج ہے ۔ دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں شہدا کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔ قبل ازیں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے نواز شریف سے اہم ملاقات کی۔ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، پارٹی کے امور اور پارلیمانی معاملات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ نواز شریف نے پارلیمنٹ کی بالادستی، عوامی مفاد میں قانون سازی اور جمہوریت کے استحکام کی ضرورت پر زور دیا ۔سپیکر نے نواز شریف کو قومی اسمبلی کے جاری اجلاس، قانون سازی کے عمل، اہم پارلیمانی امور اور سولہویں قومی اسمبلی کے پہلے پارلیمانی سال کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔ نواز شریف نے پارلیمنٹ میں جاری اپوزیشن کے احتجاج اور ہنگامہ آرائی کے باوجود ایوان کی کارروائی کو بہتر انداز میں چلانے پر سپیکر کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا عوام اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں اور انہیں ہنگامہ آرائی، نعرے بازی اور احتجاج کی سیاست سے کوئی سروکار نہیں۔نواز شریف نے اس امر کو خوش آئند قرار دیا کہ سپیکر نے بطور "کسٹوڈین آف دی ہاؤس" حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے لیے موثر کردار ادا کیا تاہم تحریک انصاف کی ضد اور غیر لچکدار رویے کی وجہ سے یہ مذاکرات کسی نتیجے تک نہ پہنچ سکے ۔ ملاقات میں نواز شریف نے کہا مضبوط پارلیمنٹ ہی ملک میں سیاسی استحکام اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے اہم کردار ادا کر سکتی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں