آج سنٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس ،پولیس افسروں کوگریڈ 20اور21میں ترقی دی جائیگی

آج سنٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس ،پولیس  افسروں کوگریڈ 20اور21میں ترقی دی جائیگی

لاہور (کرائم رپورٹر )سنٹر ل سلیکشن بورڈ کااجلاس آج ہوگا ،جس میں پولیس کے گریڈ 20 سے 21 اور گریڈ 19 سے گریڈ 20 میں افسروں کو ترقیاں دی جائیں گی۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

محکمہ پولیس میں گریڈ 21 کی 17 جبکہ گریڈ 20 کی 34 سیٹیں خالی ہیں۔پنجاب پولیس میں گریڈ 21 میں ڈی آئی جی سید خرم ،ڈی آئی جی شہزاد ہ سلطان، ڈی آئی جی عمران محمود اورڈی آئی جی طارق رستم چوہان سمیت دیگر افسروں کو ترقیاں ملنے کا امکان ہے ۔گریڈ 20 میں عمران کشور،اسد سرفراز، حسن مشتاق سکھیرا ،احسن اقبال اورسید ذیشان رضا سمیت دیگر افسر وں کو ترقیاں ملیں گی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں