افیون کی قیمت میں 10گنا اضافہ فی کلو 2لاکھ 10ہزارروپے ہوگئی

افیون کی قیمت میں 10گنا اضافہ  فی کلو 2لاکھ 10ہزارروپے ہوگئی

ویانا (اے ایف پی)افغانستان میں طالبان حکام کی طرف سے پوست کی کاشت پرپابندی کے بعد افیون کی قیمت میں اضافہ ہوگیا جس سے جرائم پیشہ گروہ بڑا منافع کمارہے ہیں ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

ویانا میں قائم اقوام متحدہ کے منشیات کے نگران ادارے (یواین او ڈی سی)کے دفتر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 2024 میں افیون کی قیمتیں 750 ڈالر(2لاکھ 10ہزار187روپےپاکستانی)فی کلوگرام تک پہنچ گئیں جو کہ 2022 میں 75 ڈالر فی کلوگرام سے دس گنا زیادہ ہیں جبکہ طالبان حکومت نے پوست کی کاشت پر پابندی لگا دی ہے اورپوست کی پیداوارمیں زبردست کمی ہوئی اورسمگلنگ کی روک تھام ہوئی ہے ، 2021 کے مقابلے میں ہیروئن اور افیون کی ضبطی کے رجحان میں 50 فیصد کمی آئی۔اقوام متحدہ کے ادارے کا کہناہے کہ کم تجارتی حجم کے باوجود فی کلو گرام کی اونچی قیمت اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ اب بھی بڑے پیمانے پر منافع کمایا جا رہا ہے ، جس سے بنیادی طور پر منظم جرائم کے گروہوں میں اعلیٰ سطح کے تاجروں اور برآمد کنندگان کو فائدہ ہو رہا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں