کالونی کی دیوار گرگئی،7سالہ بچہ جاں بحق، 2افراد زخمی

الہ آباد (نمائندہ دنیا)خستہ حال نجی کالونی کی دیوار تیز ہوا کی وجہ سے گر گئی۔
جس کے نیچے آکر 7 سالہ بچہ جاں بحق ہوگئی، جبکہ نوجوان مصطفٰے اور 5 سالہ منیب شدید زخمی ہوگئے ، 7 سالہ انیس موقع پر دم توڑ گیا، زخمی نوجوان مصطفے ٰ اور 5 سالہ منیب کوریسکیو 1122 کی ٹیم نے فوری ہسپتال منتقل کر دیا ،پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر دیا۔