مختلف حادثات میں دادی پوتا سمیت 9افراد جاں بحق

مختلف حادثات میں دادی پوتا سمیت 9افراد جاں بحق

لاہور، مریدکے ،مظفر گڑھ (کرائم رپورٹر ،نمائندہ دنیا،سٹی رپورٹر ) مختلف حادثات میں دادی پوتا سمیت 9افراد جاں بحق ،30افرادزخمی ہوگئے ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 تفصیلات کے مطابق  مریدکے جی ٹی روڈ پر ریانپورہ کے قریب کار اینٹوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی۔خاندان کے چھ افراد شدیدزخمی بھی ہوگئے ، بتایا جاتا ہے کہ دبئی سے شادی میں شرکت کیلئے لاہور آنیوالا افتخار شاہ اپنی فیملی سمیت بارات سے فارغ ہو کر واپس لدھیوالہ ورکاں جا رہا تھا کہ مریدکے جی ٹی روڈ پر انکی کار ریانپورہ یو ٹرن کے قریب اچانک اینٹوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی سے جا ٹکرائی۔ جس سے گاڑی پچک کر رہ گئی۔ ریسکیو کے عملہ نے 60سالہ دادی تسلیم اور 4سالہ پوتے کی لاشیں کار کی باڈی کاٹ کر نکالی گئیں۔ جبکہ کار میں سوار باقی بچوں اور عورتوں سمیت چھ افراد کو ریسکیو نے تشویشناک حالت میں مریدکے تحصیل ہیڈکوارٹر زہسپتال منتقل کر دیا۔زخمیوں میں عمران علی شاہ،مریم بی بی ،10سالہ جنت بی بی ، 5سالہ عبداللہ شاہ ،غلام عباس ،55سالہ نجمہ شامل ہیں ۔واضع رہے کہ حادثے کے بعد ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ادھر سندر ملتان روڈ پر تیز رفتار مزدا ٹرک کی موٹر سائیکل رکشہ کو ٹکر سے 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے ۔ ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان کے مطابق تیز رفتار مزدا ٹرک کی سواریوں سے بھرے ہوئے موٹر سائیکل رکشہ کو ٹکر سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق ہو گئے ۔جاں بحق ہونے والوں میں طیبہ اشرف، مومنہ جمیل اور اللہ دتہ شامل ہیں۔دونوں خواتین سندر گاؤں جبکہ متوفی اللہ دتہ بہاولنگر کا رہائشی تھا۔پولیس کارروائی کے بعد میتیں مردہ خانے منتقل کر دی گئیں۔دریں اثنا بوریوالہ سے تعلق رکھنے والے زائرین ڈیرہ غازیخان میں حضرت سخی سرورؒ دربار پر حاضری دینے کے بعد حضرت سلطان باہو ؒکے دربار پر حاضری کیلئے ضلع جھنگ جارہے تھے جوانہ بنگلہ کے قریب بس تیزرفتاری کے باعث ایک سپیڈ بریکر پر بے قابو ہوکر درخت سے ٹکرانے کے بعدالٹ گئی جس سے 2 سالہ بچہ حسنین،12 سالہ احمد رضا اور 40 سالہ عبدالغفار اور ایک نامعلوم شخص موقع پر جاں بحق ، رشید، اﷲدتہ، محمد زمان، عامر مشتاق، ندیم، شعیب، مشتاق ودیگر سمیت 24 افراد زخمی ہوگئے ،زخمیوں میں تین بچے اور دو خواتین بھی شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں