سردیوں میں جلد کی حفاظت

تحریر : ڈاکٹر بلقیس


سردی میں اپنی اور بچوں کی صحت کی حفاظت کرنا آسان کام نہیں، کھانسی، نزلہ، زکام، گلے کی خرابی، سستی، تھکاوٹ، پیر کی جلد کا پھٹ جانا عام مسائل ہیں ۔اس موسم میں ہماری جلد خشک اور خارش زدہ سی ہو جاتی ہے۔ کچھ خواتین سردی کے موسم میں رنگت متاثر ہونے کی شکایت کرتی ہیں، معاملہ یہ ہے کہ خشک جلد، سورج کی شعاعوں کا اثر بہت تیزی سے قبول کرتی ہے، اس لئے نازک اور نرم و ملائم جلد جھلس جاتی ہے اور سیاہ پڑنے لگتی ہے۔ سردی کے موسم میں نوجوان لڑکیوں کا سب سے بڑا مسئلہ ہی جلد کی حفاظت ہے۔

سردی میں جلد کے امراض بھی ابھر کر سامنے آتے ہیں۔ ان سے بچنے کیلئے احتیاط اور تدبیر سب سے اہم ہے ساتھ علاج بھی ضروری ہے۔ 

ایگزیما

سردی میں ایگزیما بڑھ جاتا ہے، اس مسئلے سے دوچار افراد کو بہت زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے۔ انہیں چاہئے کہ وہ اپنی غذاپر دھیان دیں۔ میٹھا کم کھائیں، بازاری کھانوں سے پرہیز کریں۔ بڑا گوشت بالکل ترک کر دیں، پھل اور سبزیوں کا استعمال زیادہ کریں۔

 خشکی 

سردیوں میں جب جلد خشک ہوتی ہے تو آپ کی آنکھوں کے اوپر خشکی آنے لگتی ہے، جس کی وجہ سے خارش اور آنکھ میں سرخی ہو جاتی ہے۔ بالوں میں بھی خشکی کا مسئلہ شدید ہو جاتا ہے۔ سر میں خارش ہوتی ہے اور کوئی حل نظر نہیں آتا۔ پاکستان کے وہ علاقے جہاں اونی کپڑوں کا استعمال زیادہ ہوتا ہے وہاں خشکی کے مسائل بھی زیادہ سامنے آتے ہیں۔ ایسے علاقے میں رہنے والوں کو چاہئے کہ گاجر کا جوس لازمی پئیں۔ جن بچوں کو خشک جلد کے مسائل ہوتے ہیں ان کیلئے آپ گاجر کے جوس میں سرسوں یا زیتون کا تیل ملا کر رکھ لیں اور اس تیل سے بچوں کا مساج کریں۔ یہ بہت فائدہ مند ہے۔ 

بالوں کے مسائل

خواتین کے حوالے سے بالوں کا تذکرہ لازم و ملزوم ہے۔ خشک موسم میں بالوں میں خشکی آنے لگتی ہے، بال روکھے ہو جاتے ہیں، جھڑنا شروع ہو جاتے ہیں۔ خشکی اور روکھے بالوں کیلئے یہ تیل تیار کر کے گھر میں رکھ لیں۔ تخم ملنگا، سفوف، زیتون کا تیل، کھوپرے کا تیل، کالی مرچ، روز مری  آئل، ٹی ٹری آئل کو ملا کر بالوں کی جڑوں میں لگائیںاور دوسرے دن کسی اچھے شیمپو سے دھو لیں۔

بالوں کیلئے پروٹین کریم ، نمکین مکھن دو چمچ، انڈے کی زردی دو عدد، انار چھوٹا (چھلکے سمیت) ایک عدد دھماسہ بوٹی، پیاز کے چھلکے کا اوپر کا حصہ دو عدد، سیب کا سرکہ دو چمچ ، پانی دو پیالی۔سب سے پہلے دھماسہ بوٹی اور پیاز کے چھلکوں کو رات بھر کیلئے سرکہ اور پانی میں بھگو دیں۔ اس کے بعد اس میں انار ملا کر ابال لیں۔ جب اچھی طرح ابل جائے، اس کو مل کر چھان لیں۔ پھر اس میں انڈے کی زردی اور مکھن ملا کر اچھی طرح سے بلینڈ کر لیں، قدرتی اجزا پر مشتمل یہ مرکب آپ کے بالوں کیلئے پروٹین کریم بن جائے گی۔ یہ آپ کے بالوں کو نرم، ملائم اور چمکدار بنائے گی اور بالوں کو گھنا اور لمبا کرنے میں بھی مدد کرے گی۔

چہرے کی خوبصورتی

 سردیوں میں جلد کے حوالے سے سب سے اہم مسئلہ یہ ہوتا ہے کہ چہرے پر خشکی آنے لگتی ہے جس کی وجہ سے چہرے کی رنگت خراب ہو جاتی ہے۔ ہونٹ بہت زیادہ پھٹنے لگتے ہیں، خشک ہو جاتے ہیں، ایڑھیاں پھٹنے لگتی ہیں۔ ان سب کی حفاظت کیلئے آپ کو بہت سی چیزوں کا خیال رکھنا چاہئے، جیسا کہ آپ اپنی غذا پر زیادہ دھیان دیں، پھل اور سبزیوں کا استعمال زیادہ کریں، ناریل کھائیں، ناریل کا پانی پئیں۔ پانی زیادہ سے زیادہ پئیں تاکہ آپ کے جسم کی خشکی کم ہو۔ایک ٹوٹکا نوٹ کر لیں،اس موسم میں مفید ثابت ہو گا۔

روپ نکھارنے کیلئے جوس پینا چاہئے، انار کا جوس 60ملی لیٹر، گاجر کا جوس 60ملی لیٹر، چقندر کا جوس60ملی لیٹر، چکوترا کا جوس 60ملی لیٹر، ان سب کو ملا کر ایک گلاس بن جائے گا240 ملی لیٹر۔ روزانہ صبح نہار منہ پئیں۔ خون کی کمی کو پورا کرے گا۔ روپ نکھارے گا اور Liver Detoxifyکرے گا۔

ڈاکٹر بلقیس معروف ہربلسٹ اورٹی و ی و سوشل میڈیا کی ہر دلعزیز شخصیت ہیں،

 ان کے مضامین اور ویڈیوز لوگوں 

میں بہت مقبول ہیں

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

دھوکے کی سزا

کسی گائوں میں ایک دھوبی رہتا تھا،جو شہر سے لوگوں کے کپڑے گدھے پر لاد کے گائوں لاتا اور دھونے کے بعد اسی پر لاد کے واپس شہر پہنچاتا تھا۔دھوبی کی کمائی کا یہی ذریعہ تھا اور وہ اس قدر کما لیتا کہ با آسانی گزر بسر کر سکے۔

زمین کی گردش رُک جائے تو کیا ہو؟

پیارے بچو!زمین اپنے محور کے گرد ایک ہزار میل فی گھنٹہ سے زائد کی رفتار سے گھو م رہی ہے،تاہم اس وقت کیا ہو گااگر اس کی گرد ش اچانک رُک جائے؟اس کا جواب یہ ہے کہ ایسا ہوا تو اس کے اثرات انتہائی تباہ کُن ہوں گے۔ماہرین کے مطابق اگر زمین کا گھومنا اچانک تھم جائے تو ہر وہ چیز جو کسی دوسری چیز سے بندھی ہوئی نہیں ہے ۔اچانک مشرق کی جانب ایک ہزار میل فی گھنٹہ کی رفتار سے اُ ڑنے لگے گی۔اس کے اثرات فضا پر بھی مرتب ہوں گے اور ہوائیں اتنی طاقتور ہو جائیں گی جیسے کسی ایٹم بم کے دھماکے کے بعد ہو سکتی ہیں۔

جانوروں کی دنیا

بٹیر دیہی علاقوں میں پایا جانے والا ایک خوبصورت پرندہ ہے۔اس کا تعلق پرندوں کے گالی فورمز خاندان سے ہے۔پرندوں کے اس بڑے خاندان میں مرغی،مور اور تیتر بھی شمال ہیں۔

پہیلیاں

ایک کھیتی کا دیکھا یہ حال نہ کوئی پتا نہ کوئی ڈال نہ ہی ڈالا بیج نہ جوتا ہل

اقوال زریں

٭… جوش کی بجائے ہوش سے کام لو۔ ٭… نادان کی صحبت میں مت بیٹھو کہیں ایسا نہ ہو کہ اس کی باتیں تمہیں اچھی لگنے لگیں۔ ٭…خوش رہنا چاہتے ہو تو کسی کا دل نہ دکھائو۔

ذرامسکرایئے

باپ بیٹے سے: یہ تم کیسی ماچس لائے ہو ایک تیلی بھی نہیں جل رہی؟ بیٹا: ایسا کیسے ہو سکتا ہے ابو ، میں تو ایک ایک تیلی چیک کر کے لایا ہوں سب جل رہی تھیں۔٭٭٭