قربانی کی عظمت و اہمیت

تحریر : صاحبزادہ ذیشان کلیم معصومی


قربانی کا لفظ بنیادی طور پر 3 الفاظ کا مجموعہ ہے، ق، ر، ب، جو کہ عربی میں قَرُبَ بنتا ہے۔ اردو میں یہ لفظ قریب ہونے، قربت حاصل کرنے کے معانی میں استعمال ہوتا ہے۔ مثلاً نماز قربِ خداوندی کا ذریعہ ہے۔ قربانی کا مقصد بھی یہی ہے کہ اس کے ذریعے خدا کی خوشنودی اور اس کا قرب حاصل کیا جائے اور جب کوئی خدا کے قریب ہوتا ہے تو خدا اس کے قریب ہوتا ہے اور خدا جس کے قریب ہوجائے پوری کائنات اس کی ہو جاتی ہے۔

 حضرت ابراہیمؑ کی سیرت سے یہی سبق ملتا ہے کہ جب انہوں نے اﷲ کیلئے ہر طرح کی قربانی دی تو اﷲ تعالیٰ نے انہیں انسانیت کا امام بنا دیا(البقرہ:124)۔قربانی کا حکم اگرچہ ہر امت میں رہا ہے جیسا کہ اﷲ تعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں: ’’ہم نے ہر امت کیلئے قربانی مقرر کی تاکہ وہ چوپایوں کے مخصوص جانوروں پر اﷲ کا نام لیں جو اﷲ تعالیٰ نے انہیں عطا کیے ہیں‘‘ (الحج: 34)، لیکن سیدنا ابراہیمؑ اور حضرت اسماعیل ؑ کی عظیم قربانی کی وجہ سے یہ سنت ابراہیمی قرار پائی۔ سیدنا حضرت ابراہیم ؑ اس سے پہلے بھی خدا کی راہ میں مختلف قربانیاں دے چکے تھے اور ہر قربانی دراصل خدا کے حکم کے آگے سرجھکا دینے کا ایک عمل تھا۔ یہی سبق ہمیں قربانی کا جانور ذبح کرتے وقت یاد دلایا جاتا ہے کہ یہ محض ایک جانور کی قربانی نہیں ہے بلکہ اپنی خواہشات کو خدا کی مرضی کے آگے قربانکردینے کا نام ہے۔

قربانی کے مقاصداخلاص:قربانی کا ایک سبق یہ ہے کہ اس کے ذریعے ہم اپنے اندر اخلاص کا جذبہ پیدا کریں۔ جو بھی نیکی کا کام کریں وہ صرف اور صرف خدا کی رضا اور اس کی خوشنودی کیلئے ہو۔قرآنِ مجید میں فرمایا گیا: ’’کہہ دیجیے اے نبی ﷺ بیشک میری نماز، میری قربانی، میرا جینا اور میرا مرنا سب اﷲ رب العالمین کیلئے ہے‘‘(الانعام :162)۔ جب جانور کے گلے پر چھری پھیری جاتی ہے تو وہ صرف اور صرف خدا کے نام پر ہوتی ہے۔ اگر کسی اور کے نام پر جانور ذبح کیا گیا تو وہ قربانی قبول نہیں ہوگی۔ اس لیے کوئی بھی نیکی کا کام کرنے لیے اسلام میں اصل اہمیت نیت کی ہے۔ ایک حدیث میں نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: بیشک اعمال کا دارومدار نیتوں پر ہے، ہر ایک کیلئے وہی ہوگا جس کی اس نے نیت کی ہو گی (بخاری: 1)۔تقویٰقربانی کا ایک مقصد یہ ہے کہ ہم اس کے ذریعے اپنے اندر تقویٰ پیدا کریں ’’ خدا کو ہر گز جانور کا گوشت اور خون نہیں پہنچتا لیکن تمہارا تقویٰ پہنچتا ہے ‘‘(الحج:37)۔ زمانہ جاہلیت میں اہل عرب جس طرح بتوں کے نام پر کی جانے والی قربانی کا گوشت بتوں پر لے جا کر چڑھاتے تھے ، اسی طرح اﷲ کے نام کی قربانی کا گوشت کعبہ کے سامنے لا کر رکھتے اور خون اس کی دیواروں پر لتھیڑتے تھے (ابن کثیر:4315)۔ان کے نزدیک قربانی گویا اس لیے کی جاتی تھی کہ اﷲ کے حضور اس کا خون اور گوشت پیش کیا جائے۔  اسی بات کو نبی کریم ﷺ نے اس طرح ارشاد فرمایا ہے: ’’بیشک اﷲ تعالیٰ تمہاری صورتیں اور تمہارے رنگ نہیں دیکھتا بلکہ تمہارے دل اور اعمال دیکھتا ہے‘‘ (صحیح مسلم: 6708) ۔اس لیے اگر قربانی کرتے وقت دلوں کو صاف نہ کیا گیا اور اس میں موجود خواہشات کو بھی خدا کی خواہش پر قربان نہ کیا گیا تو پھر محض وہ ایک جانور کو ذبح کرنا رہ جائے گا، خدا کے حضور اسے قربانی کا درجہ حاصل نہیں ہوگا۔ رب کی کبریائیقربانی کا ایک مقصد یہ ہے کہ ہماری زبانوں پر رب کی کبریائی کا ترانہ جاری ہوجائے اور اس کو ہم اپنی عادت بنا لیں۔

اس لیے خود اﷲ تعالیٰ نے   ارشاد فرمایا: ’’اﷲ نے ان (جانوروں) کو تمہارے لیے مسخر کردیا ہے تاکہ اس کی بخشی ہوئی ہدایت پر تم اس کی کبریائی بیان کرو اور جو لوگ خوش اسلوبی سے نیک عمل کرتے ہیں انہیں خوشخبری سنا دو‘‘ (الحج:37)۔بے عیب زندگیقربانی کیلئے جو جانور خریدا جاتا ہے اس کیلئے چند مخصوص شرائط ہیں ، مثلا: جانور لنگڑا، لولا، کانا نہ ہو۔ اسی طرح دیگر ظاہری اعضا میں بھی کوئی خامی نہیں ہونی چاہیے ۔ کسی عیب دار جانور کی قربانی قابلِ قبول نہیں ہے ۔ اس سے بھی ہمیں یہ سبق ملتا ہے کہ ہماری زندگیاں بھی بے عیب ہونی چاہئیں ۔ سنتوں پر عمل کا جذبہ پیدا ہو قربانی کا ایک مقصد یہ ہے کہ دل میں سنت پر عمل کا جذبہ پیدا ہو۔ قربانی کے جانورکو سنت کے مطابق جانور کو ذبح کیا جانا ضروری ہے وگرنہ وہ قربانی قبول نہیں ہوگی۔ نبی کریم ﷺ کے زمانے میں کچھ لوگوں نے نمازِ عید سے پہلے جانور ذبح کردیا رسول اﷲ ﷺ نے انہیں دوبارہ قربانی کرنے کا حکم دیا (ابن حبان،235/13) کیوں کہ انہوں نے سنت طریقے پر قربانی نہیں کی تھی۔ امداد باہمی کا جذبہقربانی کے مقاصد میں سے ایک یہ بھی ہے کہ انسان کے دل میں دوسروں کی مدد بالخصوص معاشرے کے کمزور طبقات کا خیال رکھنے اور ان کی مدد کا جذبہ پیدا ہو۔ قرآنِ مجید میں جہاں قربانی کا ذکر آیا ہے وہیں ساتھ ہی یہ بتایا گیا ہے کہ اس جانور کا گوشت خود بھی کھاؤ اور فقیر، تنگدست اور قناعت پسند کو بھی کھلاؤ (الحج)۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

بچوں کی تربیت میں ماں کا کردار: جدید دور کے چیلنجز

بچوں کی شخصیت سازی اور تربیت میں ماں کا کردار بنیادی اور فیصلہ کن حیثیت رکھتا ہے۔

چٹنی …ذائقے اور صحت کا خزانہ

چٹنی ہمارے کھانوں کا ایک اہم جزو ہے جو کھانے کے ذائقے، خوشبو اور غذائی افادیت میں اضافہ کرتی ہے۔

آج کا پکوان:بیف نہاری

اجزا:بیٖف:دو کلو، گرم مصالحہ پاؤڈر: دو چمچ، سرخ مرچ پاؤڈر: تین چمچ، دھنیا پاؤڈر: دو کھانے کے چمچ،ادرک ڈیڑھ کھانے کا چمچ،لہسن :ڈیڑھ کھانے کا چمچ،

ڈاکٹر انور سجاد: رجحان ساز ادیب کی ساتویں برسی

وہ جدید اردو افسانے کے بانیوں میں سے ایک ہیں جنہوں نے براہ راست ابلاغ کے افسانے تحریر نہیں کئے:ان سے پوچھا گیا کہ’ ادب برائے ادب‘ اور’ ادب برائے زندگی‘ کے بارے میں وہ کیا کہتے ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ وہ’ ادب برائے انسان‘ کے قائل ہیں، انور سجاد نے 1950ء میں لکھنا شروع کیا‘ وہ کئی ادیبوں سے متاثر تھے لیکن سب سے زیادہ سعادت حسن منٹو نے انہیں متاثرکیا‘ انہوں نے جس شعبے میں بھی ہاتھ ڈالا پوری محنت سے کام کیا

غالب کا ما بعد نو آبادیاتی مطالعہ

مرزا غالب نے جس عہد میں آنکھیں کھولیں وہ مغلیہ خاندان کی حکومت کے زوال اور انگریزی استعمار کے عروج پکڑنے کا دور تھا۔

قذافی سٹیڈیم کینگروز کی میزبانی کیلئے تیار

پاکستان نے اس تاریخی میدان پر 140 سے زائد بین الاقوامی میچ کھیلے ہیں