گھر پر پلاسٹک بنائیں

پلاسٹک تیار کرنے کیلئے اپنے ارد گرد نظر دوڑائیں اور جلدی سے یہ چیزیں اکٹھی کریں۔ ململ،جار،ایک لیٹر دودھ،سرکہ،چمچ اور چھوٹی پتیلی۔
چیزیں حاصل کر لینے کے بعد سب سے پہلے آدھا لیٹر دودھ پتیلی میں گرم کریں۔خیال رہے کہ دودھ کو اُبالنا نہیں ہے،پھر اس میں تین چچ سرکہ ڈال کر اچھی طرح ہلائیے۔تھوڑی دیر بعد سفید لچکدار مادہ دودھ میں بننا شروع ہو جائے گا جسے’’کیسین‘‘کہتے ہیں۔اسے ململ کے کپڑے سے چھان لیں اور اگر ضرورت پڑے تو کپڑے کو اچھی طرح نچوڑ لیں تا کہ آکسیجن الگ ہو جائے۔ اب اس آکسیجن کو اپنے من پسند سانچے میں ڈال کر دو سے چا ر منٹ کیلئے چھوڑ دیں۔ پروٹین کے سالمات رفتہ رفتہ اپنی جگہ جمتے چلے جائیں گے اور چنددن بعد آپ کا بنایا ہوا کیسین خشک اور مضبوط ہوتا چلا جائے گا۔ اب آپ اسے سانچے سے نکال کر اس پر کوئی خوبصورت رنگ بھی بھر سکتے ہیں۔ جس کے بعد پلاسٹک کا یہ کھلونا آپ کسی دوست کو تحفے کے طور پر بھی دے سکتے ہیں۔
بچو! جان لیں کہ تمام عناصر میں کاربن ہی وہ عنصر ہے جو کیمیا بند بنانے میں ماہر ہے۔ اگر کوئی دوسرا عنصر بند بنانے کیلئے میسر نہ ہو تو یہ اپنی ہی برادری کے ایٹموں سے جا ملتا ہے۔ ہائیڈرو کاربن کی لمبی زنجیر پر مبنی مرکبات کو ’’یولیمر‘‘ کہتے ہیں۔ کاربو ہائیڈریٹ، پروٹین، تیل اور چکنائیاں دراصل قدرتی یولیمرز ہی ہیں۔ پلاسٹک مصنوعی یولیم کی مشہور مثال ہے۔