ایشیا کپ 2023:تاج کس کے سر سجے گا؟بھارت اور سری لنکا میں فائنل معرکہ آج

تحریر : محمد ارشد لئیق


پاکستان کرکٹ ٹیم کے ایشیا کپ سے باہر ہونے پر روایتی حریف بھارت خوش ضرور ہے لیکن سری لنکابھی کم نہیں،آج فائنل معرکے میں بھارت کوہوم گرائونڈ پر سرپرائز دے سکتا ہیں۔ ایشیا کپ سپرفور کے دلچسپ مقابلے میں سری لنکا نے 2 وکٹوں سے فتح سمیٹ کر شاہینوں کیلئے وطن واپسی اورخود فائنل کاٹکٹ کٹوایا۔میگا ایونٹ کا فائنل آج بھارت اور سری لنکا کے درمیان کولمبو کے پریماداسا سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

 

 سری لنکا اس ٹورنامنٹ کا دفاعی چیمپئن ہے جبکہ بھارت نے سب سے زیادہ یعنی 7 بار ایشیا کپ کا ٹائٹل جیتا ہے۔ سری لنکا نے سپر 4 میچ میں پاکستان کو ڈک ورتھ لوئس اصول کے تحت 2 وکٹوں سے شکست دی، میچ کا فیصلہ آخری گیند پر ہوا۔پاکستان کا فائنل سے باہر ہونا بھارت کیلئے راحت کی بات ہے لیکن سری لنکا بھی کسی سے کم نہیں ہے۔ایشیا کپ کی 39 سالہ تاریخ کی بات کریں تو پاکستان اور بھارت کے درمیان کبھی فائنل نہیں کھیلا گیا۔ سری لنکا کی ٹیم ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت کو تین بار شکست دے چکی ہے۔بین الاقوامی ٹورنامنٹس کی بات کریں تو فائنل میں روایتی حریف بھارت اور پاکستان 11 بار آمنے سامنے ہوئے،  جن میں بابر اعظم کی قیادت میں ٹیم کو برتری حاصل ہے اور اسے آخری چار فائنل میں جیت ملی۔1985ء سے 2023ء کے درمیان 3 یا اس سے زیادہ ممالک کے ٹورنامنٹس کی بات کریں تو دونوں روایتی حریف پاکستان اور بھارت 11 بارمدمقابل آ چکے ہیں، ان میں سے پاکستان نے 8 جیتے ہیں اور ٹیم انڈیا صرف 3 بار فاتح ٹھہرا۔ کسی فائنل میں بھارت کی پاکستان کے خلاف آخری جیت 25 سال قبل 1998 میں ہوئی تھی۔ انڈیا اور پاکستان آخری بار 2017 ء میں ایک ملٹی نیشنل ٹورنامنٹ کے فائنل میں آمنے سامنے ہوئے تھے، اس کے بعد پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں ہندوستان کو 180 رنز سے شکست دے کر شاندار کامیابی حاصل کی تھی۔بھارت نے آخری بار 1998ء میں بنگلہ دیش میں منعقدہ آزادی کپ کے تیسرے فائنل میں دلچسپ مقابلے میں پاکستان کو 3 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ آزادی کپ کا پہلا فائنل ہندوستان نے جیتا تھا اور دوسرا فائنل پاکستان نے جیتا تھا۔ ٹیم انڈیا نے تیسرا فائنل جیت کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

آج چونکہ ایشیا کپ کا فائنل معرکہ ہے لہٰذا اب دونوں فائنلسٹ ٹیموں کا تذکرہ کرتے ہیں۔یہ پہلا موقع نہیں جب بھارت اور سری لنکا آمنے سامنے ہورہے ہیں بلکہ ایشیا کپ میں دونوں ٹیموں کے درمیان ٹرافی کی جنگ کئی سالوں سے جاری ہے۔ایشیا کپ میں بھارت اور سری لنکا کل 8 بار آمنے سامنے ہو چکے ہیں، جس میں سری لنکا نے بھارت کو تین بار شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کی۔1984 ء میں دونوں ٹیمیں فائنل میں پہنچی تھیں لیکن میچ نہیں کھیلا گیا تھا۔2010 ء کے ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت اور سری لنکا آمنے سامنے تھے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا تھا لیکن بھارتی ٹیم نے اس میچ میں سری لنکا کے ہاتھوں سے ٹرافی چھین کر تاریخ دہرائی تھی۔ اس ٹیم کے تین کھلاڑی آج 13 سال بعد بھی ٹیم انڈیا کے ساتھ موجود ہیں۔روہت شرما، ویرات کوہلی اور رویندر جدیجہ جیسے تجربہ کار کھلاڑی اس فہرست میں شامل ہیں۔ تینوں کھلاڑیوں نے ایشیا کپ 2010 ء کے فائنل میں سری لنکا کو چیلنج کیا تھا۔ اس بار بھی جدیجہ اپنی آل رائونڈ کارکردگی سے مخالف ٹیموں کی ناک میں دم کر رہے ہیں اور شاندار فارم میں ہیں۔آج  فائنل میں سب کی نظریں ان پر ہوں گی۔روہت شرما ایشیا کپ میں زبردست فارم میں نظر آئے، وہ پاکستان، سری لنکا اور نیپال کے خلاف نصف سنچریوں کی ہیٹ ٹرک کرچکے ہیں۔

ایشیا کپ 2023 کے سپر فور مرحلے کے آخری میچ میں بنگلہ دیش نے بھارت کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 رنز سے شکست دے کر فائنل سے پہلے ہار کا زخم دیدیا۔سری لنکا کے خلاف فائنل سے پہلے بنگلہ دیش کے ہاتھوں بھارت کی شکست سے ایشیا کپ کے آخری مقابلے میں زبردست مقابلے کی توقع کی جاسکتی ہے۔ اس سے یقینا سری لنکن ٹیم کا مورال بھی مزید بلند ہواہوگا اور وہ آج اپنے ہوم گرائونڈ اور ہوم کرائوڈ کا بھرپور فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

خود اعتمادی، خواتین کی معاشرتی ضرورت

خود اعتمادی ہر شخص کی شخصیت، کامیابی اور ذہنی سکون کا بنیادی جزو ہے۔ یہ وہ صلاحیت ہے جو انسان کو اپنے فیصلوں، خیالات اور احساسات پر یقین کرنے کی ہمت دیتی ہے۔

شال، دوپٹہ اور کوٹ پہننے کے سٹائل

سردیوں کا موسم خواتین کے فیشن میں تنوع اور نفاست لے کر آتا ہے۔ اس موسم میں شال، دوپٹہ اور کوٹ نہ صرف جسم کو گرم رکھتے ہیں بلکہ شخصیت، وقار اور انداز کو بھی نمایاں کرتے ہیں۔ درست سٹائل کا انتخاب خواتین کے لباس کو عام سے خاص بنا سکتا ہے۔

آج کا پکوان:فِش کباب

اجزا : فش فِلے : 500 گرام،پیاز :1 درمیانہ (باریک کٹا ہوا)،ہری مرچ : 2 عدد (باریک کٹی)،ہرا دھنیا : 2 چمچ،ادرک لہسن پیسٹ :1 چمچ،نمک : 1 چمچ،لال مرچ پاؤڈر : 1چمچ،کالی مرچ : آدھا چائے کا چمچ،زیرہ پاؤڈر : 1 چائے کا چمچ،دھنیا

5ویں برسی:شمس ُ الرحمن فاروقی ، ایک عہد اور روایت کا نام

جدید میلانات کی ترویج و ترقی میں انہوں نے معرکتہ الآرا رول ادا کیا

مرزا ادیب ،عام آدمی کا ڈرامہ نگار

میرزا ادیب کی تخلیقی نثر میں ڈراما نگاری کو خاص اہمیت حاصل ہے۔ انہوں نے بصری تمثیلوں کے ساتھ ریڈیائی ڈرامے بھی تحریر کیے۔ اردو ڈرامے کی روایت میں ان کے یک بابی ڈرامے اپنی منفرد پہچان رکھتے ہیں۔

35ویں نیشنل گیمز2025:پاک آرمی 29ویں بار فاتح

آرمی نے196گولڈ میڈلز اپنے نام کئے،واپڈا نے84اورنیوی نے36طلائی تمغے جیتے