انار: فرحت بخش اور مفید!

تحریر : تحریم نیازی


موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی دکانوں اور ریڑھیوں پر انار دکھائی دینے لگتے ہیں۔ انار ایک انتہائی مفید پھل ہے۔ قدیم زمانے میں بھی یونانی اور مصری باشندے انار کو صحت بخشی کی علامت سمجھتے تھے۔ حالیہ تحقیق کے مطابق انار سے درج ذیل فائدے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

انار کے بیجوں میں نشاستہ ہوتا ہے۔ ایک سو گرام بیجوں میں 83 حرارے (کیلوریز) ہوتے ہیں۔ انار توانائی بخش پھل ہے لہٰذا اسے کھانے کے بعد آپ فرحت محسوس کرتے اور سارا دن چاق و چوبند رہتے ہیں۔

اگر آپ ڈائٹنگ کر رہی ہیں تو انار کھائیے، اس لیے کہ اس میں ریشہ ہوتا ہے اور اسے کھانے سے بھوک کم ہو جاتی ہے۔ یہ آپ کے ہضم اور جذب کے نظام کو درست رکھتا ہے۔ ڈائٹنگ کرنے والوں کیلئے ایک مؤثر غذا ہے۔ قوت مدافعت بڑھاتا اور گرتے بالوں کو روکتا ہے۔ وٹامن سی سے وقت مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے۔ انار میں سیب اور دوسرے پھلوں کی نسبت چار گنا زیادہ وٹامن سی ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ وٹامن ای کی مناسب مقدار بھی ہوتی ہے۔

انار کا آٹھ اونس رس روزانہ پینے سے چہرے کے مہاسے ختم ہو جاتے ہیں اور چہرہ چمکنے لگتا ہے۔ یہ موسم سرما میں آپ کی جلد کی نرم و ملائم رکھتا  اور پانی کی کمی کو پورا کرتا ہے۔

انار سر کے بالوں کی جڑوں کو مضبوط کرتا اور انہیں گرنے سے روکتا ہے۔ اسی بنا پر لوگ انار کا تیل سر میں اور جلد پر لگاتے ہیں۔

انار کے رس میں سبز چائے سے زیادہ مانع تکسید ( Anti Oxidants ) ہوتے ہیں، اس لیے یہ بہت سے امراض کو ختم کرتا ہے۔ اس کا رس باقاعدگی سے پیا جائے  tw بڑی آنت، سینے اور سرطان کے خلاف مدافعت پیدا ہوتی ہے۔

انار کے چھلکے کے سفوف سے جلد کے سرطان میں کمی آ جاتی ہے۔ چنانچہ سرطان کے ماہرین انار کے چھلکے کے سفوف کو پابندی سے کھانے کی ترغیب دیتے ہیں۔ اس کے علاوہ انار میں فولاد، پوٹاشیم اور مینگنیز بھی ہوتے ہیں جن سے صحت اچھی ہوتی ہے۔ 

حاملہ خواتین کیلئے یہ بہت فائدہ مند ہے۔ دوران حمل یہ نہ صرف خون میں سرخ ذرات کی کمی کو دور کرتا ہے بلکہ زچگی کے دوران تشنج پر بھی قابو رکھتا ہے۔

انار میں شامل اجزا سے بلڈ پریشر اور کولیسٹرول میں کمی آ جاتی ہے۔ انار شریانوں کو صاف رکھتا ہے۔ چنانچہ اس کا رس پینے سے دل کو تقویت ملتی ہے۔

انار دانوں کو سلاد کے ساتھ شامل کیجیے۔ اس کا رس پیئں یا میٹھی ڈش بناتے وقت انار کے دانے اس میں شامل کر لیجیے، مگر کسی بھی طریقے سے اسے ضروری کھائیے۔ یہ صحت کے لیے فائدے مند پھل ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

سردیوں کی چھٹیاں !

عدنان آج بے حد خوش تھا ،کیونکہ امتحانات کے بعد سردیوں کی چھٹیاں ہوچکی تھیں۔

مطیعِ اعظم (دوسری قسط )

بیماری کی اسی کیفیت میں چند دنوں کے بعد حجاج آپؓ کی تیمارداری کیلئے آیا۔ باتوں باتوں میں اس نے ابن عمر رضی اللہ عنہ سے پوچھا: ’’ ابو عبدالرحمنؓ! تجھے کس نے زہر آلود کردیا ہے‘‘؟۔ابن عمرؓنے کہا: ’’تم یہ جان کر کیا کرو گے‘‘؟۔حجاج نے جواب دیا ’’ اگر میں اس کو قتل نہ کر دوں تو اللہ مجھے ہلاک کر دے‘‘۔

پڑھو اور جانو

٭…بال پوائنٹ پین 1888ء میں ایجا د ہوا ٭…پیپر مشین 1809ء میں ایجاد ہوئی ٭…پرنٹنگ پریس 1475ء میں ایجاد ہوئی

متفرق ودلچسپ

٭… دریا نیل دنیا کا سب سے لمبا دریا ہے جس کی لمبائی 6670 کلومیٹر ہے۔

پہیلیاں

اجلا پنڈا رنگ نہ باس کام کی شے ہے رکھنا پاس (سکہ)

ذرا مسکرائیے

قصاب ایک بکرے کو کان سے پکڑ کر لے جا رہا تھا۔ ایک بچی نے دیکھا تو قصاب سے پوچھا کہ آپ اس بکرے کو کان سے پکڑ کر کہاں لے جا رہے ہیں؟