گھرسجانامشکل نہیں!

تحریر : شازیہ کنول


چند ہدایات پر عمل کر کے آپ اپنے چھوٹے سے گھر کو خوبصورت طریقے سے سجا سکتی ہیں۔ہر کوئی یہ چاہتا ہے کہ اس کا گھر خوبصورت اور دوسروں سے مختلف نظر آئے ۔

اگر چہ گھر کو سجانے کیلئے گھر کی بناوٹ کے لحاظ سے مختلف طریقے ہوتے ہیں، خاص طور پر آجکل شہروں میں بڑے بڑے گھر تو ملتے نہیں لیکن اس مطلب ہر گز بھی یہ نہیں کہ آپ اپنے گھر پر توجہ نہ دیں کیونکہ لوگ آپ کے طرز رہائش سے ہی آپ کے ذوق کا اندازہ لگاتے ہیں،اس لئے اپنے گھر کو سجاتی رہیں۔ چند ہدایات درجِ ذیل ہیں جن کی مدد سے آپ اپنے چھوٹے سے گھر کو بڑی حد تک خوبصورت طریقے سے سجا سکتی ہیں۔

سب سے پہلے گھر کی تمام فالتو ، غیر ضروری اور ناقابلِ استعمال چیزوں کو ترتیب کے ساتھ اسٹور میں رکھیں،تاکہ گھر کو بہتر طریقے سے سجانے میں کوئی رکاوٹ درپیش نہ ہو۔ گھر کی تمام ضرورت کی اشیاء کو کمروں کی جگہ کے حساب سے ترتیب دیں،چھوٹے کمروں میں کم سامان رکھیں بہرحال آپ اپنی پسند اور ذاتی تجربے کی بنیاد پرچیزوں کی ترتیب سیٹ کریں۔

کمروں،ہال اور ٹی وی لائونج وغیرہ کو بے ہنگم سجاوٹی اشیا سے نہ بھریںبلکہ کمرے کی دیواروں، پردوںاور دروازوں کو مدّنظر رکھتے ہوئے چند دلکش مصنوعی پھولوں کے گلدستے اور پینٹنگز لگائیں۔

ہر کمرے کو انفرادی طور پر سجائیں۔پہلے کمرے کی مکمل صفائی کریں۔،قالین ڈالنا یوں تو کوئی ضروری نہیں ہے چاہیں تو اس اضافی خرچے سے خود کو بچا لیںلیکن اگر قالین بچھے ہوںتو صاف ستھرے ہو نے چاہئیں۔ پردے صاف اور خوبصورت رنگوں میں ہوں کیونکہ پردے کسی کمرے کی خوبصورتی میں سب سے اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

فرنیچر کا انتخاب کرتے وقت یہ ضروری نہیںکہ مہنگا اور امپورٹڈ خریدیںبلکہ صاف ستھرا،پالش شدہ اور ترتیب سے رکھا گیا فرنیچر کمرے کو سجا دے گا۔ اگر فرنیچر ہی ترتیب اور اچھے طریقے سے نہ رکھا گیاتو پورا گھر تنگ اور بے قاعدہ سا دکھائی دیتا ہے۔

اپنے گھر اور کمرے کے داخلی راستے میںایک پر کشش سی تصویر لگائیں۔ گھر کی دیواروں کو سادہ اور ہلکے رنگ کے پینٹ سے سجائیں،کسی گھر کی خوبصورتی کا پہلا تاثر یہ ہوتا ہے کہ اس کی دیواریں اور چھتیں کس رنگ سے سجی ہیں،اسی رنگ سے ملتے جلتے پردے،فرنیچر اور بیڈ شیٹس وغیرہ کا انتخاب کریں۔

باتھ روم کو قدرے پر آسائش اور کھلا بنائیں ۔ڈرائنگ روم میںڈائننگ ٹیبل کے علاوہ قالین اور دستر خوان یا ڈائننگ ٹیبل کا بھی انتظام ہو تو خوبصورتی میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ کچن کی گھٹن کو ختم یا کم کرنے کیلئے ایگزاسٹ فین ضرور لگائیں۔اگر لان نہیں بھی ہے اور چھوٹا سا صحن ہے تو اس میں چند پودے زمین میں یا گملوں میں ضرور لگائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

سردیوں کی چھٹیاں !

عدنان آج بے حد خوش تھا ،کیونکہ امتحانات کے بعد سردیوں کی چھٹیاں ہوچکی تھیں۔

مطیعِ اعظم (دوسری قسط )

بیماری کی اسی کیفیت میں چند دنوں کے بعد حجاج آپؓ کی تیمارداری کیلئے آیا۔ باتوں باتوں میں اس نے ابن عمر رضی اللہ عنہ سے پوچھا: ’’ ابو عبدالرحمنؓ! تجھے کس نے زہر آلود کردیا ہے‘‘؟۔ابن عمرؓنے کہا: ’’تم یہ جان کر کیا کرو گے‘‘؟۔حجاج نے جواب دیا ’’ اگر میں اس کو قتل نہ کر دوں تو اللہ مجھے ہلاک کر دے‘‘۔

پڑھو اور جانو

٭…بال پوائنٹ پین 1888ء میں ایجا د ہوا ٭…پیپر مشین 1809ء میں ایجاد ہوئی ٭…پرنٹنگ پریس 1475ء میں ایجاد ہوئی

متفرق ودلچسپ

٭… دریا نیل دنیا کا سب سے لمبا دریا ہے جس کی لمبائی 6670 کلومیٹر ہے۔

پہیلیاں

اجلا پنڈا رنگ نہ باس کام کی شے ہے رکھنا پاس (سکہ)

ذرا مسکرائیے

قصاب ایک بکرے کو کان سے پکڑ کر لے جا رہا تھا۔ ایک بچی نے دیکھا تو قصاب سے پوچھا کہ آپ اس بکرے کو کان سے پکڑ کر کہاں لے جا رہے ہیں؟