عام انتخابات اور توقعات

تحریر : روزنامہ دنیا


قومی اسمبلی کے266 حلقوں کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج ہیں جن کے مطابق کوئی بھی سیاسی جماعت سادہ اکثریت حاصل نہ کرسکی۔عام انتخابات پر امن ماحول میں منعقد ہوئے۔ اس دوران ملک بھر میں سکیورٹی کے بہترین انتظامات کئے گئے تھے۔ سکیورٹی کے نکتہ نظر سے ہی موبائل سروس اور انٹرنیٹ سروس کو معطل رکھا گیا۔انتخابی نتائج میں تاخیر سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے انتظامات کا پول ایک مرتبہ پھر کھل گیا۔

 2018 کے انتخابات کے بعدآر ٹی ایس سسٹم بیٹھ گیا جبکہ حالیہ انتخابات کے نتائج میں بھی غیر معمولی تاخیر ہواگرچہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے یقین دہانی کروائی تھی کہ الیکشن مینجمنٹ سسٹم غلطیوں سے پاک ہے اور یہ انٹرنیٹ کے بغیر بھی کام کرے گا۔ مگر صورتحال جو بھی ہے سب کے سامنے ہے۔  عام انتخابات عوامی رائے اور عوامی امنگوں کی ترجمانی کرتے ہیں۔ حالیہ انتخابات بھی پاکستان کے عوام کی سیاسی ترجیحات کے عکاس ہیں۔ ضروری ہے کہ انتخابات میں جو سیاسی جماعت /اتحاد حکومت بنائے وہ ملک و قوم کی بہترین انداز سے خدمت کرے۔ پاکستان کو سیاسی بحرانوں سے نکالنا آنے والی حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہئے۔ دوسری ترجیح اس وقت ملک کے معاشی مسائل کا حل ہے۔ پاکستان کو اس خطے اور دنیا بھر میں بہترین امیج برقرار رکھنے کے لئے سیاسی بحران اور سیاسی مسائل کا ازالہ کرنا ہوگا۔ پاکستان کی آنے والی حکومت کے لئے یہ دو اہم ترین چیلنجز ہیں۔ پچھلے دنوں بلوم برگ نے پاکستان کی آنے والی حکومت کے ان چیلنجز کا ذکر کیا تھا مگر معاشی مسائل کا حل اسی صورت ممکن ہے جب ملک میں سیاسی ہم آہنگی ہو۔ اس لیے سب سے اہم یہ ہے کہ نئی حکومت کے قیام کے ساتھ ہی ملک میں سیاسی ہم آہنگی کے لیے سنجیدہ کوششیں کی جائیں۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نوازشریف  نے گزشتہ روز کے خطاب میں اس حوالے سے جو کچھ کہا خوش آئند ہے۔عام انتخابات کسی جمہوریت کے لیے اہم ترین موقع ہوتے ہیں۔ ضروری ہے کہ ہم یقینی بنائیں اور یہ ثابت کریں کہ ہمارے ملک میں ہونے والے ان انتخابات نے ہمارے قومی معاملات میں اصلاح پیدا کی ہے۔ سیاسی تلخیوں کو جاری رکھنا اور ہوا دینا کسی صورت ملک و قوم کے مفاد میں نہیں۔ اس راہ پر چلتے ہوئے ہم پہلے ہی ملک و قوم کا بہت نقصان کر چکے ہیں۔ہمارے خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں ہمارے ہاں معاشی نمو کی رفتار وہ نہیں ‘ اس کی بنیادی وجہ ہی یہ ہے کہ ہم سیاسی طور پر زیادہ مستحکم نہیں ہو سکے۔ ملک عزیز اپنی پہلی صدی کا ایک چوتھائی پورا کر چکا ہے مگر معاشی اور سیاسی طور پر ہم ایک مستحکم سطح پر نہیں آ سکے۔ ان انتخابات میں سیاسی جماعتوں کے منشور دیکھیں تو سبھی جماعتوں نے معیشت کو ترقی دینے اور شہریوں کی بے مثال فلاح و بہبود کے وعدے کئے ہیں مگر سیاسی انتشار کی کیفیت میں ان وعدوں کو یقینی بنانا ممکن نظر نہیں آتا۔ پاکستان کے عوام اور دانشور حلقے ہی نہیں دنیا بھر سے پاکستان کے مخلص ہمارے سیاسی رہنماؤںکی توجہ اس جانب مبذول کروا چکے ہیں۔ ویسے بھی اقوام کی ترقی کی مثالیں ہمارے سامنے ہیں اور کسی کی ترقی ہو یا پسپائی‘ اس میں سمجھنے کے لیے بہت کچھ ہوتا ہے۔ بشرطیکہ سوچ سمجھ سے کام لیا جائے۔ عام انتخابات کے اس نتائج کے مرحلے میں سیاسی قائدین کو ایک بار پھر اپنے ان دعووں اور انتخابی وعدوں پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ آج شام تک یہ نتائج مکمل ہو جائیں گے اور اگلی حکومت کس کا بنے گی، اس حوالے سے صورتحال بالکل واضح ہو جائے گی، مگر یہ جو بھی ہو، ملک و قوم کی فلاح و ترقی اس کا بنیادی مقصد ہونا چاہیے۔ تا کہ ہمارا آنے والا دور ماضی قریب سے بہتر ہو ۔   

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

دھوکے کی سزا

کسی گائوں میں ایک دھوبی رہتا تھا،جو شہر سے لوگوں کے کپڑے گدھے پر لاد کے گائوں لاتا اور دھونے کے بعد اسی پر لاد کے واپس شہر پہنچاتا تھا۔دھوبی کی کمائی کا یہی ذریعہ تھا اور وہ اس قدر کما لیتا کہ با آسانی گزر بسر کر سکے۔

زمین کی گردش رُک جائے تو کیا ہو؟

پیارے بچو!زمین اپنے محور کے گرد ایک ہزار میل فی گھنٹہ سے زائد کی رفتار سے گھو م رہی ہے،تاہم اس وقت کیا ہو گااگر اس کی گرد ش اچانک رُک جائے؟اس کا جواب یہ ہے کہ ایسا ہوا تو اس کے اثرات انتہائی تباہ کُن ہوں گے۔ماہرین کے مطابق اگر زمین کا گھومنا اچانک تھم جائے تو ہر وہ چیز جو کسی دوسری چیز سے بندھی ہوئی نہیں ہے ۔اچانک مشرق کی جانب ایک ہزار میل فی گھنٹہ کی رفتار سے اُ ڑنے لگے گی۔اس کے اثرات فضا پر بھی مرتب ہوں گے اور ہوائیں اتنی طاقتور ہو جائیں گی جیسے کسی ایٹم بم کے دھماکے کے بعد ہو سکتی ہیں۔

جانوروں کی دنیا

بٹیر دیہی علاقوں میں پایا جانے والا ایک خوبصورت پرندہ ہے۔اس کا تعلق پرندوں کے گالی فورمز خاندان سے ہے۔پرندوں کے اس بڑے خاندان میں مرغی،مور اور تیتر بھی شمال ہیں۔

پہیلیاں

ایک کھیتی کا دیکھا یہ حال نہ کوئی پتا نہ کوئی ڈال نہ ہی ڈالا بیج نہ جوتا ہل

اقوال زریں

٭… جوش کی بجائے ہوش سے کام لو۔ ٭… نادان کی صحبت میں مت بیٹھو کہیں ایسا نہ ہو کہ اس کی باتیں تمہیں اچھی لگنے لگیں۔ ٭…خوش رہنا چاہتے ہو تو کسی کا دل نہ دکھائو۔

ذرامسکرایئے

باپ بیٹے سے: یہ تم کیسی ماچس لائے ہو ایک تیلی بھی نہیں جل رہی؟ بیٹا: ایسا کیسے ہو سکتا ہے ابو ، میں تو ایک ایک تیلی چیک کر کے لایا ہوں سب جل رہی تھیں۔٭٭٭