آج کا پکوان

تحریر : انعم شیخ (شیف)


ٹٹ بٹ اسنیکس :اجزا:میدہ تین پیالی، نمک حسب ذائقہ، پسی ہوئی چینی آدھی پیالی، سفید زیرہ آدھا چائے کا چمچ، کلونجی آدھا چائے کا چمچ، کاٹج چیز آدھی پیالی، انڈا ایک عدد، گھی حسب ضرورت۔

ترکیب: میدے میں نمک اور تین کھانے کے چمچ گھی ڈال کر ملا لیں، تھوڑا تھوڑا پانی ڈالتے ہوئے سخت گوندھ لیں، گندھے ہوئے میدے کو چار حصوں میں بانٹ لیں، ایک حصے میں کلونجی ڈال کر ملا لیں اور اس کی موٹی سی چپاتی بیل کر چھوٹے چوکور ٹکڑے کاٹ لیں،ا نہیں نمکین کھجور کہا جاتا ہے، دوسرے حصے میں زیرہ ملا کر اس کی پتلی سی چپاتی بیلیں اور نمک پارے کاٹ لیں، ایک چوتھائی پیالی چینی کو گندھے ہوئے میدے کے ایک حصے میں رول کریں اور اس کی موٹی چپاتی بیل کر اس کے چھوٹے چوکور شکر پارے کاٹ لیں، کاٹج چیز میں چینی ملا کر فریج میں رکھ دیں، میدے کی چھوٹی چھوٹی سی پوریاں بیل لیں اور ان کے درمیان میں کاٹج چیز کا مکسچر رکھ کر اس کی پوٹلی سی بنالیں، کڑاہی میں گھی ڈال کر درمیانی آنچ پر گرم کریں اور ان تمام تیار کیے ہوئے سنیکس کو علیحدہ علیحدہ سنہری فرائی کرلیں۔

ویجیٹیبل چائوڈر

اجزا: گاجر ایک عدد، بروکلی سو گرام، پھول گوبھی سو گرام، پیاز ایک عدد، پارسلے ایک کھانے کا چمچ، نمک حسب ذائقہ، کچلا ہوا لہسن تین جوئے، کالی مرچ گدری پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ، یخنی تین پیالی، میدہ دو کھانے کے چمچ، دودھ ایک پیالی، مکھن دو کھانے کے چمچ، کوکنگ آئل ایک کھانے کا چمچ۔

ترکیب: پیاز کو باریک کاٹ لیں، گوبھی، گاجر، پارسلے اور بروکلی کو صاف دھو کر باریک چوپ کر لیں، پین میں مکھن اور کوکنگ آئل ڈال کر اس میں لہسن کو ہلکا سا فرائی کریں اور اس میں تمام سبزیوں کو تقریباً چھ منٹ تک فرائی کرلیں، پھر اس میں یخنی ڈال کر ہلکی آنچ پر پکنے رکھ دیں، علیحدہ پین میں دودھ اور مید ہ ملا کر پکنے رکھیں اور لکڑ ی کا چمچ چلاتے ہوئے اسے ہلکی آنچ پر اتنی دیر پکائیں کہ یکجاں ہو کر اچھی طرح گاڑھا ہو جائے، سبزیاں مکمل گلنے پر اس میں میدے والا مکسچر ڈال دیں اورا س میں نمک اور کالی مرچ شامل کر دیں،اس کا ذائقہ بڑھانے کیلئے اس چاؤڈر کر گرم گرم ڈش میں نکال کر اس میں کش کیا ہوا چیز ڈالیں اور گرم اوون میں گرل جلا کر اتنی دیر رکھیں کہ چیز پگھل کر سنہری ہو جائے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

رشتوں کا ادب واحترام،نبیﷺ کی سنت

’’ اللہ سے ڈرو جس کا واسطہ دے کر تم ایک دوسرے سے اپنا حق مانگتے ہو اور رشتہ داری کے تعلقات کو بگاڑنے سے بچو‘‘(سورۃ النساء) صلہ رحمی کرنے والا وہ نہیں جو بدلے کے طور پر کرے، صلہ رحمی تو یہ ہے کہ جب کوئی قطع رحمی کرے تو وہ اسے جوڑے‘‘ (صحیح بخاری)

برائی کا بدلہ اچھائی کے ساتھ

اگر کوئی آپ سے برائی کے ساتھ پیش آئے تو آپ اس کے ساتھ اچھائی کے ساتھ پیش آئیں، ان شاء اللہ اس کے مثبت نتائج دیکھ کر آپ کا کلیجہ ضرور ٹھنڈا ہو گا۔

منافقانہ عادات سے بچیں

حضرت عبداللہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺنے فرمایا کہ چار عادتیں ایسی ہیں کہ جس میں وہ چاروں جمع ہو جائیں تو وہ خالص منافق ہے۔ اور جس میں ان چاروں میں سے کوئی ایک خصلت ہو تو اس کا حال یہ ہے کہ اس میں نفاق کی ایک خصلت ہے اور وہ اسی حال میں رہے گا، جب تک کہ اس عادت کو چھوڑ نہ دے۔

مسائل اور ان کا حل

بیماری کی صورت میں نمازیں چھوٹ جائیں تو کیا حکم ہے ؟ سوال : بیماری کی صورت میں نمازیں قضاء ہوجائیں تو کیا حکم ہے ؟(محمد مہتاب) جواب :ان کی قضاء شرعاً لازم ہے۔

9مئی سے متعلق اعتراف کتنا مہنگا پڑے گا؟

پاکستان تحریک انصاف کے گرد گھیرا تنگ ہونے لگا ہے۔ پی ٹی آئی بھی اپنی مشکلات میں خود اضافہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی ۔ حکومت کی جانب سے تحریک انصاف پر پابندی کے فیصلے اور پی ٹی آئی قیادت پر آرٹیکل 6 لگانے کا اعلان کیا گیا تو بانی پی ٹی آئی نے بیان داغ کر حکومتی پلان کیلئے سیاست کی حد تک آسانی پیدا کردی مگر سیاسی جماعت پر پابندی موجودہ صورتحال میں حکومت کیلئے آسان کام نہیں۔

پاکستان کا سیاسی بحران اور مفاہمت کی سیاست

پاکستان کا سیاسی بحران بڑھ رہا ہے ۔ حکومت، مقتدرہ اور تحریک انصاف کے درمیان ماحول میں کافی تلخی پائی جاتی ہے ۔ پی ٹی آئی پر بطور جماعت پابندی لگانے اور بانی پی ٹی آئی ‘ سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی اور سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری پر غداری کا مقدمہ چلانے کی باتیں کی جارہی ہیں ۔