شوخیوں میں حجاب کا عالم!

تحریر : طوبیٰ سعید


ہمارے ہاں بہت سی خواتین عبایا پہننا یا حجاب لینا پسند کرتی ہیں۔ بلاشبہ پردہ کرنے کا ہمارے دین میں حکم دیا گیا ہے، جس کی بنا پر خواتین ایسا کرتی ہیں۔ پردہ کرنا اصل میں اپنے آپ کو چھپانا، اپنی اصل خوبصورتی کو غیر مردوں سے بچانا ہے۔

 اکثر خواتین حجاب لیتی ہیں، یعنی  اپنے بالوں کو ڈھانپنے کیلئے سکارف اوڑھتی ہیں، جو کہ دیکھنے میں ایک دلکش اور نیا نیا سالگتا ہے اور ان کی خوبصورتی میں اضافہ بھی کرتا ہے۔سکارف اوڑھ کر بہت سی خواتین اپنے آپ کو ہلکا پھلکا محسوس کرتی ہیں ۔بیشتر خواتین پورا عبایا پہنتی ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ پورا نقاب بھی کرتی ہیں اور یہ ہماری روایات کا ایک حصہ بھی ہے۔ وقت گزرتا جا رہا ہے۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ہماری روایات بھی تبدیل ہوتی جا رہی ہیں۔ روایات کی تبدیلی کی بنیادی وجہ انسانوں کے ذہنوں میں رونما ہونے والی تبدیلی ہے۔ 

یہ تبدیلی معاشرے میں بڑھتے ہوئے ٹیکنالوجی اور سائنس کا بڑھتا ہوااستعمال ، میڈیا کا بے دریغ استعمال ، فیشنز کا بڑھتا ہوارجحان وغیرہ شامل ہے۔ ہمارے معاشرے کی خواتین بھی کسی سے ڈھکی چھُپی نہیں۔ زندگی کے ہر شعبے اور ہر میدان میں یہ صنفِ آہن کسی بھی صورت پیچھے رہنا پسند نہیں کرتیں۔ بیشتر خواتین کام کرنے کے دوران اپنی اپنی  پسند کے مطابق مختلف طرح کے حجاب اور عبائے پہنے ہوئے اپنے اپنے مطلوبہ کام سرانجام دیتی ہیں۔ ایسے پہناوے میںکچھ خامیاں بھی ظاہر ہورہی ہیں۔ 

 ہم اپنے اردگرد اکثر دیکھتے ہیں کہ بہت سی خواتین جہاں حجاب لیتی، برقعہ پہنتی ہیں تووہی خواتین چند دنوں میں بغیر حجاب لیے چلتی پھرتی نظر آتی ہیں۔ خواتین کا کہنا ہے کہ وہ ہر رنگ اور ہر طرح کا لباس پہن کر میدان میں نظر آنا چاہتی ہیں ۔ ایسے میں خواتین اپنے آپ کوہر طرح کے رنگ میں ظاہر کرنا چاہتی ہیں۔

 جب بات پردہ یا حجاب کرنے کی آجائے ، تو ایسے میں ہمارے دین میں یکسانیت اور یکسوئی ہے اور لباس کے معاملے میں بھی یکسانیت کے ساتھ پاکیزہ لباس زیب تن کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔اس کے ساتھ ہمارے دین میں برقعہ یا حجاب کا تصور نہیں بلکہ نگاہوں ، اخلاق و اطوار میں شرم وحیا ء اور گھر سے باہر نکلنے کی صورت میں ایک مکمل چادر کا تصورخا ص مانا گیا ہے۔

یہا ں ہم دیکھتے ہیں کہ خواتین جنہوں نے معاشرے کو آگے بڑھانا ہوتا ہے، ایک صحیح راہ دکھانی ہوتی ہے، وہ خود اس معاملے میں ڈگمگاتی ہوئی نظر آتی ہیں۔سر پر دوپٹہ حجاب کی صورت میں لیا ہوتا ہے، لیکن اگر ہم ان خواتین کا مکمل لباس اُوپر سے نیچے دیکھیں تو لباس کا کوئی جوڑ بنتا نظر نہیں آتا اور اگلے روز وہی خواتین بغیر حجاب کے فیشن ایبل لباس میں نظر آتی ہیں،یہ ہرگزدرست نہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارم میں نقاب، حجاب اور پردے کے ساتھ مختلف موضوعات پر اپنے جذبات ، احساسات و خیالات کا اظہار کرتی نظر آتی ہیں، جوکہ صحیح تو ہے ، مگر ایک طرف پردہ تو دوسری جانب اپنی تشہیر پردہ دکھا کر کرنا کسی صورت بھی اچھا اور مناسب نہیں ۔ایسے میںپردہ و حجاب تو ایک طرف رہ جاتا ہے، مگر نگاہیںپردے میں سب کی عورت کی جانب چلی جاتی ہیں۔ 

کہا جاتا ہے کہ گناہ تو پردے میں رہ کربھی ہوجاتے ہیںلیکن پردے کے نام پر اپنے جسم کی نمائش کرکے دِین کا مزاق یا اس کو منفی بناء کر دنیا کے سامنے اُجاگر نہ کریں، اور نہ کوئی گناہ کریں۔

ایسی خواتین کیلئے مشورہ ہے کہ حجاب لیں تو مکمل اور مستقل لیں ، ورنہ محض ایک سادی بڑی چادر لے کر اپنا آپ پورا ڈھانپ لیں ۔ لباس اور بالخصوص پردے کے معاملے میں عاجزی اور یکسوئی کوفوقیت دیں۔ جگر مراد آبادی کا شعر ہے!

اتنے حجابوں پر تو یہ عالم ہے حُسن کا

کیا حال ہو جو دیکھ لیں پردہ  اٹھا کے ہم

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

دھوکے کی سزا

کسی گائوں میں ایک دھوبی رہتا تھا،جو شہر سے لوگوں کے کپڑے گدھے پر لاد کے گائوں لاتا اور دھونے کے بعد اسی پر لاد کے واپس شہر پہنچاتا تھا۔دھوبی کی کمائی کا یہی ذریعہ تھا اور وہ اس قدر کما لیتا کہ با آسانی گزر بسر کر سکے۔

زمین کی گردش رُک جائے تو کیا ہو؟

پیارے بچو!زمین اپنے محور کے گرد ایک ہزار میل فی گھنٹہ سے زائد کی رفتار سے گھو م رہی ہے،تاہم اس وقت کیا ہو گااگر اس کی گرد ش اچانک رُک جائے؟اس کا جواب یہ ہے کہ ایسا ہوا تو اس کے اثرات انتہائی تباہ کُن ہوں گے۔ماہرین کے مطابق اگر زمین کا گھومنا اچانک تھم جائے تو ہر وہ چیز جو کسی دوسری چیز سے بندھی ہوئی نہیں ہے ۔اچانک مشرق کی جانب ایک ہزار میل فی گھنٹہ کی رفتار سے اُ ڑنے لگے گی۔اس کے اثرات فضا پر بھی مرتب ہوں گے اور ہوائیں اتنی طاقتور ہو جائیں گی جیسے کسی ایٹم بم کے دھماکے کے بعد ہو سکتی ہیں۔

جانوروں کی دنیا

بٹیر دیہی علاقوں میں پایا جانے والا ایک خوبصورت پرندہ ہے۔اس کا تعلق پرندوں کے گالی فورمز خاندان سے ہے۔پرندوں کے اس بڑے خاندان میں مرغی،مور اور تیتر بھی شمال ہیں۔

پہیلیاں

ایک کھیتی کا دیکھا یہ حال نہ کوئی پتا نہ کوئی ڈال نہ ہی ڈالا بیج نہ جوتا ہل

اقوال زریں

٭… جوش کی بجائے ہوش سے کام لو۔ ٭… نادان کی صحبت میں مت بیٹھو کہیں ایسا نہ ہو کہ اس کی باتیں تمہیں اچھی لگنے لگیں۔ ٭…خوش رہنا چاہتے ہو تو کسی کا دل نہ دکھائو۔

ذرامسکرایئے

باپ بیٹے سے: یہ تم کیسی ماچس لائے ہو ایک تیلی بھی نہیں جل رہی؟ بیٹا: ایسا کیسے ہو سکتا ہے ابو ، میں تو ایک ایک تیلی چیک کر کے لایا ہوں سب جل رہی تھیں۔٭٭٭