دلچسپ و عجیب

تحریر : روزنامہ دنیا


دنیا کا سب سے لمبا اور زہریلا سانپ ’’کنگ کوبرا ‘‘\'ہے۔جسے مقامی زبان میں شیش ناگ کہتے ہیں۔عام طور پر اس کی لمبائی تیرہ فٹ ہوتی ہے۔اور وہ اپنے جسم کا ایک تہائی یعنی چار فٹ حصہ زمین سے کھڑا کر سکتا ہے۔کنگ کوبرا کی لمبائی18فٹ تک بھی ہو سکتی ہے۔اس کے پھن پر بنے ہوئے دو آنکھوں جیسے نشان اس کی دہشت میں اور بھی اضافہ کرتے ہیں۔اس کے حوالے سے بہت سی داستانیں مشہور ہیں۔

یہ گوشت خور ہے جس کا کاٹا ہوا جاندارچند ہی منٹوں میں مر جاتا ہے،کیونکہ اس کا زہر دوسرے سانپوں سے بہت زیادہ تیز ہے۔جب کسی جاندار کو کنگ کوبرا کاٹ لیتاہے تو اس کا دل اور پھیپھڑے فوراً کام کرنا بند کر دیتے ہیں۔یہ ایک دفعہ کاٹنے میں اپنے ڈنک سے اتنا زہر نکالتا ہے جو بیس آدمیوں یا ایک ہاتھی کو جان سے مار دینے کیلئے کافی ہوتا ہے۔

کنگ کوبرا ہندوستان ،چین کے جنوبی حصے اور شمال ایشیا کے سرسبز علاقوں میں پایا جاتا ہے۔یہ زیادہ ترسانپوں،چھپکلیوں،ان کے انڈوں یا دوسرے چھوٹے جانوروںکو کھاتا ہے۔دوسرے سانپوں کی طرح یہ بھی شکار کوثابت نگل لیتا ہے اور سب سے پہلے اس کا سر کھاتا ہے۔سانپ اپنے شکار کو چبا نہیں سکتا،اس لیے اس کے پیٹ کے اندر نہایت تیز تیزاب بنتا ہے جس کی وجہ سے اُس کا کھانا ہضم ہو جاتا ہے۔کسی بڑے شکار کو کھانے میں کوبرا کو کئی گھنٹے لگ جاتے ہیں،مگر اس کے بعد وہ کئی مہینے کچھ کھائے بغیر زندہ رہ سکتا ہے۔

کنگ کوبرا دنیا میں واحد ایسا سانپ ہے جو خود اپنا گھر بنا کر اس میں انڈے دیتا ہے۔مادہ شیش ناگ بہار کے موسم میں بیس سے پچاس انڈے دیتی ہے اور ان کی سختی سے حفاظت کرتی ہے۔ انڈوں سے جوکنگ کوبرا نکلتے ہیں وہ تقریباًڈیڑھ فٹ لمبے ہوتے ہیں اور پہلے ہی دن سے بہت زہریلے ہوتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

دھوکے کی سزا

کسی گائوں میں ایک دھوبی رہتا تھا،جو شہر سے لوگوں کے کپڑے گدھے پر لاد کے گائوں لاتا اور دھونے کے بعد اسی پر لاد کے واپس شہر پہنچاتا تھا۔دھوبی کی کمائی کا یہی ذریعہ تھا اور وہ اس قدر کما لیتا کہ با آسانی گزر بسر کر سکے۔

زمین کی گردش رُک جائے تو کیا ہو؟

پیارے بچو!زمین اپنے محور کے گرد ایک ہزار میل فی گھنٹہ سے زائد کی رفتار سے گھو م رہی ہے،تاہم اس وقت کیا ہو گااگر اس کی گرد ش اچانک رُک جائے؟اس کا جواب یہ ہے کہ ایسا ہوا تو اس کے اثرات انتہائی تباہ کُن ہوں گے۔ماہرین کے مطابق اگر زمین کا گھومنا اچانک تھم جائے تو ہر وہ چیز جو کسی دوسری چیز سے بندھی ہوئی نہیں ہے ۔اچانک مشرق کی جانب ایک ہزار میل فی گھنٹہ کی رفتار سے اُ ڑنے لگے گی۔اس کے اثرات فضا پر بھی مرتب ہوں گے اور ہوائیں اتنی طاقتور ہو جائیں گی جیسے کسی ایٹم بم کے دھماکے کے بعد ہو سکتی ہیں۔

جانوروں کی دنیا

بٹیر دیہی علاقوں میں پایا جانے والا ایک خوبصورت پرندہ ہے۔اس کا تعلق پرندوں کے گالی فورمز خاندان سے ہے۔پرندوں کے اس بڑے خاندان میں مرغی،مور اور تیتر بھی شمال ہیں۔

پہیلیاں

ایک کھیتی کا دیکھا یہ حال نہ کوئی پتا نہ کوئی ڈال نہ ہی ڈالا بیج نہ جوتا ہل

اقوال زریں

٭… جوش کی بجائے ہوش سے کام لو۔ ٭… نادان کی صحبت میں مت بیٹھو کہیں ایسا نہ ہو کہ اس کی باتیں تمہیں اچھی لگنے لگیں۔ ٭…خوش رہنا چاہتے ہو تو کسی کا دل نہ دکھائو۔

ذرامسکرایئے

باپ بیٹے سے: یہ تم کیسی ماچس لائے ہو ایک تیلی بھی نہیں جل رہی؟ بیٹا: ایسا کیسے ہو سکتا ہے ابو ، میں تو ایک ایک تیلی چیک کر کے لایا ہوں سب جل رہی تھیں۔٭٭٭