آئی رت بہار کی!

تحریر : سارہ خان


ہر سال موسم بہار آتا ہے اور ہر سال ہی اس کا استقبال کچھ ایسے انداز سے کیا جاتا ہے کہ جیسے نئی بات ہو۔ویسے ملبوسات کی بات کی جائے تو اس موسم میں ہر رنگ منفرد اور ہر لباس من موہنا لگنے لگتا ہے۔ جیسے بہار،ہمارے مزاج کو بدل دیتی ہے،ویسے ہی موسم کے ساتھ فیشن میں ان ہو جانے والے دلفریب ملبوسات بھی ہماری خوشی کا اہم سبب ہوتے ہیں۔خواتین کیلئے اس موسم میں ملبوسات کی تیاری اس لیے بھی دلچسپ ہوجاتی ہے کہ سردی کے روکھے پھیکے سوئیٹر اور شالوں سے دل اوب چکا ہوتا ہے اور بہار کے خوش رنگ دل میں بس جانے والے ہوتے ہیں۔ لیکن ہمارا مشورہ ہے کہ بہار کی آمد پر جذباتی ہونے پر فیشن کو فراموش نہ کیجئے،بلکہ اچھی طرح سوچ سمجھ کر اپنے بہار ملبوسات سلوانے کی تیاری کیجئے۔اس کیلئے ظاہر ہے پہلے یہ جان لینا ضروری ہے کہ آج کل کس قسم کے ملبوسات پسند کیے جارے ہیں۔

لمبی فراکیں: فیشن پر نظر رکھنے والی خواتین جانتی ہیں کہ آجکل لمبی فراکیں، انگرکھا اسٹائل میں بھی  ان ہیں، روایتی انداز میں بھی اور مغربی گائون ڈریس کی شکل میں بھی۔ آپ اپنی پسند کے مطابق انہیں اپنا سکتی ہیں۔ خیال رہے کہ نئے انداز کی ان فراکوں کو سلوانے میں عام قمیص سے زیادہ کپڑا درکار ہوتا ہے مثلاً اگر عام قمیص ڈھائی گز میں تیار ہوتی ہے تو اس فراک کیلئے تقریباً پانچ گز کپڑا چاہے ہوگا۔

پشواس: یہ آج کل کا سب سے مقبول انداز ہے،لمبی چولی کے ساتھ چار انچ نیچے تک ہو، آستین لمبی ہو اور گلا دلفریب انداز میں بنایا گیا  ہو تو سمجھ لیجئے آپ نے روایتی اور دلکش پشواس تیار کرلی ہے، گل وگلزار کی عکاسی بیل، ایپلک اور موتی ستارے ٹانگ لیں۔

انگرکھا فراک : انگرکھا فراک کا یہ سٹائل دو انداز میں مقبول ہے،ایک تو وہ جس کی لمبائی مختصر ہوتی ہے اور دوسرا انداز جو پشواس کی طرح ہی گھنٹوں سے کئی انچ نیچے تک ہوتا ہے۔ اس کے ساتھ اکثر لڑکیاں چوڑی دار پاجامہ پہننا پسند کرتی ہیں۔ویسے ہمارا مشورہ ہے کہ چوڑی دار پاجامے کے بجائے انگرکھا کے ساتھ گھیر والے پاجامے کا انتخاب کیا جائے تاکہ نیا لک آپ کو منفرد بنا دے۔ انگرکھا کی چولی کے ساتھ گھیر جتنا زیادہ ہو گا، لباس کی دلکشی میں اتنا ہی اضافہ ہوتا ہے۔

گائون سٹائل کی فراک : مغربی انداز کو مشرقی انداز میں اپنائیں، اسے فرشی فراک بھی کہہ سکتے ہیں کہ اس کی لمبائی آپ کے پیروں تک ہو گی۔ کچھ عرصہ پہلے یہ انداز متعارف ہوا تھا اور اب ایک پھر یہ فیشن کے میدان میں خوب مقبول  ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

دھوکے کی سزا

کسی گائوں میں ایک دھوبی رہتا تھا،جو شہر سے لوگوں کے کپڑے گدھے پر لاد کے گائوں لاتا اور دھونے کے بعد اسی پر لاد کے واپس شہر پہنچاتا تھا۔دھوبی کی کمائی کا یہی ذریعہ تھا اور وہ اس قدر کما لیتا کہ با آسانی گزر بسر کر سکے۔

زمین کی گردش رُک جائے تو کیا ہو؟

پیارے بچو!زمین اپنے محور کے گرد ایک ہزار میل فی گھنٹہ سے زائد کی رفتار سے گھو م رہی ہے،تاہم اس وقت کیا ہو گااگر اس کی گرد ش اچانک رُک جائے؟اس کا جواب یہ ہے کہ ایسا ہوا تو اس کے اثرات انتہائی تباہ کُن ہوں گے۔ماہرین کے مطابق اگر زمین کا گھومنا اچانک تھم جائے تو ہر وہ چیز جو کسی دوسری چیز سے بندھی ہوئی نہیں ہے ۔اچانک مشرق کی جانب ایک ہزار میل فی گھنٹہ کی رفتار سے اُ ڑنے لگے گی۔اس کے اثرات فضا پر بھی مرتب ہوں گے اور ہوائیں اتنی طاقتور ہو جائیں گی جیسے کسی ایٹم بم کے دھماکے کے بعد ہو سکتی ہیں۔

جانوروں کی دنیا

بٹیر دیہی علاقوں میں پایا جانے والا ایک خوبصورت پرندہ ہے۔اس کا تعلق پرندوں کے گالی فورمز خاندان سے ہے۔پرندوں کے اس بڑے خاندان میں مرغی،مور اور تیتر بھی شمال ہیں۔

پہیلیاں

ایک کھیتی کا دیکھا یہ حال نہ کوئی پتا نہ کوئی ڈال نہ ہی ڈالا بیج نہ جوتا ہل

اقوال زریں

٭… جوش کی بجائے ہوش سے کام لو۔ ٭… نادان کی صحبت میں مت بیٹھو کہیں ایسا نہ ہو کہ اس کی باتیں تمہیں اچھی لگنے لگیں۔ ٭…خوش رہنا چاہتے ہو تو کسی کا دل نہ دکھائو۔

ذرامسکرایئے

باپ بیٹے سے: یہ تم کیسی ماچس لائے ہو ایک تیلی بھی نہیں جل رہی؟ بیٹا: ایسا کیسے ہو سکتا ہے ابو ، میں تو ایک ایک تیلی چیک کر کے لایا ہوں سب جل رہی تھیں۔٭٭٭