پہیلیاں۔۔۔

تحریر : روزنامہ دنیا


وہ کونسی چیز ہے جسے توڑ کر انسان خوش ہوتا ہے؟ (ریکارڈ) ایسی چیز کا نام بتائیں جس میں سے دھواں نکلتا ہے لیکن وہ گرم نہیں ہوتی! (برف)

اس مٹھائی کا نام بتائیں جو پھل بھی ہو اور پھول بھی!

(گلاب جامن)

وہ کیا چیز ہے جس کو ضرورت کے وقت پھینک دیا جاتا ہے اور جب ضرورت نہ ہو تو رکھ لیا جاتا ہے؟

(بحری جہاز کا لنگر)

وہ کونسا ڈریس ہے جسے آپ پہن نہیں سکتے؟

(ایڈریس)

وہ کونسا کاغذ ہے جس پر ہمارے دستخط ہوتے ہی وہ جعلی بن جاتا ہے؟

(ڈیتھ سرٹیفیکیٹ)

وہ کونسی چیز ہے جو پانی میں گیلی نہیں ہوتی؟

(پرچھائی)

وہ کونسا پھل ہے جو کچا ہو تو میٹھا او ر پکا ہو تو کڑوا لگتا ہے؟

(پائن ایپل)

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

دھوکے کی سزا

کسی گائوں میں ایک دھوبی رہتا تھا،جو شہر سے لوگوں کے کپڑے گدھے پر لاد کے گائوں لاتا اور دھونے کے بعد اسی پر لاد کے واپس شہر پہنچاتا تھا۔دھوبی کی کمائی کا یہی ذریعہ تھا اور وہ اس قدر کما لیتا کہ با آسانی گزر بسر کر سکے۔

زمین کی گردش رُک جائے تو کیا ہو؟

پیارے بچو!زمین اپنے محور کے گرد ایک ہزار میل فی گھنٹہ سے زائد کی رفتار سے گھو م رہی ہے،تاہم اس وقت کیا ہو گااگر اس کی گرد ش اچانک رُک جائے؟اس کا جواب یہ ہے کہ ایسا ہوا تو اس کے اثرات انتہائی تباہ کُن ہوں گے۔ماہرین کے مطابق اگر زمین کا گھومنا اچانک تھم جائے تو ہر وہ چیز جو کسی دوسری چیز سے بندھی ہوئی نہیں ہے ۔اچانک مشرق کی جانب ایک ہزار میل فی گھنٹہ کی رفتار سے اُ ڑنے لگے گی۔اس کے اثرات فضا پر بھی مرتب ہوں گے اور ہوائیں اتنی طاقتور ہو جائیں گی جیسے کسی ایٹم بم کے دھماکے کے بعد ہو سکتی ہیں۔

جانوروں کی دنیا

بٹیر دیہی علاقوں میں پایا جانے والا ایک خوبصورت پرندہ ہے۔اس کا تعلق پرندوں کے گالی فورمز خاندان سے ہے۔پرندوں کے اس بڑے خاندان میں مرغی،مور اور تیتر بھی شمال ہیں۔

پہیلیاں

ایک کھیتی کا دیکھا یہ حال نہ کوئی پتا نہ کوئی ڈال نہ ہی ڈالا بیج نہ جوتا ہل

اقوال زریں

٭… جوش کی بجائے ہوش سے کام لو۔ ٭… نادان کی صحبت میں مت بیٹھو کہیں ایسا نہ ہو کہ اس کی باتیں تمہیں اچھی لگنے لگیں۔ ٭…خوش رہنا چاہتے ہو تو کسی کا دل نہ دکھائو۔

ذرامسکرایئے

باپ بیٹے سے: یہ تم کیسی ماچس لائے ہو ایک تیلی بھی نہیں جل رہی؟ بیٹا: ایسا کیسے ہو سکتا ہے ابو ، میں تو ایک ایک تیلی چیک کر کے لایا ہوں سب جل رہی تھیں۔٭٭٭