فالسہ سے بنائیں مزیدارپکوان

تحریر : منیرا کرن


فالسہ موسم گرم کا خاص تحفہ ہے۔ یہ پھل تھوڑے عرصے کیلئے دستیاب ہوتا ہے۔ فالسے میں نشاستہ، لحمیات، فولاد، پوٹاشیم، کیرٹین، آیوڈین اور چونے کے اجزاء پائے جاتے ہیں۔

 اس میں وٹامن اے، بی اور سی بھی موجود ہیں۔ ایک پائو فالسے میں ایک روٹی کے برابر غذائیت ہوتی ہے۔ اس کا مزاج سرد اور تر ہے جنہیں  جگر کی گرمی اورآنتوں کی خشکی کی وجہ سے دائمی قبض رہتی ہو، وہ صبح کے وقت فالسے چوس چوس کر گٹھلیوں سمیت کھائیں۔ یہ چڑچڑاپن بھی دور کرتا ہے اور پیاس کی شدت میں کمی کرتا ہے۔ ذیابیطس کے مریضوں کیلئے فالسے بہت مفید ہیں۔ اسے کھانے سے جلد کی چمک اور تازگی میں اضافہ ہوتا ہے۔گرمی کے تیز بخار میں ایک چھٹانک فالسہ آدھا کلو ٹھنڈے پانی میں مدھانی سے رگڑ کر اس میں چینی ملا کر گھونٹ گھونٹ پلاتے رہنے سے بخار، بے چینی اور اضطراب کم ہوجاتا ہے۔

فالسے کا سکوائش

اجزاء: فالسہ آدھا کلو، گلاب کی پتیاں ایک پائو، چینی تین پائو، پانی بارہ گلاس۔

 ترکیب: فالسے کو پانی میں ڈال کر رات بھر کیلئے رکھ دیں۔ صبح اسے پانی ہی میں مسل لیں اور گٹھلیاں الگ کر لیں۔ اب اسے چھان لیں اور فالسے کے پانی میں گلاب کی پتیاں اور چینی ڈال کر پکائیں۔ جب وہ گاڑھا ہوجائے تو ٹھنڈا کرکے بوتلوں میں بھرلیں۔ گرمیوں میں یہ اسکوائش بہترین ثابت ہوتا ہے، فرحت بخش ہونے کے ساتھ شفا بخش بھی ہے۔ فالسے بھگوتے وقت اگر مٹی کا برتن استعمال کیا جائے تو زیادہ مناسب ہوگا۔

فالسے کا اچار

 اچار ڈالنے کیلئے کچاپکا فالسہ استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ الگ سے بھی ڈالا جاتا ہے اور دیگر سبزیوں مثلاً لسوڑھے وغیرہ کے ساتھ ملا کر بھی تیار کیا جاسکتا ہے۔

 اجزاء:  فالسے آدھ پکے آدھا کلو، نمک حسب منشاء، مرچ حسب منشاء، کلونجی آدھا چمچ، رائی ایک چمچ، میتھرا ایک چمچ، سونف ایک چمچ، تیل حسب ضرورت۔

ترکیب: تمام مصالحے چن کر صاف کریں اور کوٹ کر یکجان کرکے فالسوں میں شامل کردیں۔ تھوڑا سا تیل ڈال دیں تاکہ مصالحہ فالسوں سے چپک جائے۔ اب اسے گلنے کیلئے چھوڑ دیں۔ دو تین دن بعد مصالحہ رچ جائے اور فالسے کچھ نرم ہوجائیں تو اس میں تیل شامل کردیں۔ اسے ایک دو دن دھوپ لگوائیں اور بوتلوں میں بھرلیں ۔ تیل کی جگہ اچار میں سرکہ بھی ڈالا جاسکتا ہے۔

فالسے کی چٹنی

آم،آلوبخارے اور املی کی چٹنی کی طرح فالسے کی چٹنی بھی بہت خوش ذائقہ ہوتی ہے۔ 

 اجزاء:فالسے آدھا کلو،چینی تین پائو، نمک حسب ذائقہ، سرکہ دوکھانے کے چمچ، پانی چھ گلاس۔ 

ترکیب: دیگچی میں پانی اور فالسے ڈال کر اسے پکنے کیلئے رکھ دیں۔ جب فالسے گلنے لگیں اور پانی آدھا رہ جائے تو اس میں چینی ڈال دیں۔ تھوڑا سا نمک شامل کریں اور گاڑھا ہونے تک پکائیں۔ اس میں سرکہ بھی ڈال دیں۔ یہ دیکھنے میںسوکھے آلوبخارے کی چٹنی جیسی لگتی ہے۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

دھوکے کی سزا

کسی گائوں میں ایک دھوبی رہتا تھا،جو شہر سے لوگوں کے کپڑے گدھے پر لاد کے گائوں لاتا اور دھونے کے بعد اسی پر لاد کے واپس شہر پہنچاتا تھا۔دھوبی کی کمائی کا یہی ذریعہ تھا اور وہ اس قدر کما لیتا کہ با آسانی گزر بسر کر سکے۔

زمین کی گردش رُک جائے تو کیا ہو؟

پیارے بچو!زمین اپنے محور کے گرد ایک ہزار میل فی گھنٹہ سے زائد کی رفتار سے گھو م رہی ہے،تاہم اس وقت کیا ہو گااگر اس کی گرد ش اچانک رُک جائے؟اس کا جواب یہ ہے کہ ایسا ہوا تو اس کے اثرات انتہائی تباہ کُن ہوں گے۔ماہرین کے مطابق اگر زمین کا گھومنا اچانک تھم جائے تو ہر وہ چیز جو کسی دوسری چیز سے بندھی ہوئی نہیں ہے ۔اچانک مشرق کی جانب ایک ہزار میل فی گھنٹہ کی رفتار سے اُ ڑنے لگے گی۔اس کے اثرات فضا پر بھی مرتب ہوں گے اور ہوائیں اتنی طاقتور ہو جائیں گی جیسے کسی ایٹم بم کے دھماکے کے بعد ہو سکتی ہیں۔

جانوروں کی دنیا

بٹیر دیہی علاقوں میں پایا جانے والا ایک خوبصورت پرندہ ہے۔اس کا تعلق پرندوں کے گالی فورمز خاندان سے ہے۔پرندوں کے اس بڑے خاندان میں مرغی،مور اور تیتر بھی شمال ہیں۔

پہیلیاں

ایک کھیتی کا دیکھا یہ حال نہ کوئی پتا نہ کوئی ڈال نہ ہی ڈالا بیج نہ جوتا ہل

اقوال زریں

٭… جوش کی بجائے ہوش سے کام لو۔ ٭… نادان کی صحبت میں مت بیٹھو کہیں ایسا نہ ہو کہ اس کی باتیں تمہیں اچھی لگنے لگیں۔ ٭…خوش رہنا چاہتے ہو تو کسی کا دل نہ دکھائو۔

ذرامسکرایئے

باپ بیٹے سے: یہ تم کیسی ماچس لائے ہو ایک تیلی بھی نہیں جل رہی؟ بیٹا: ایسا کیسے ہو سکتا ہے ابو ، میں تو ایک ایک تیلی چیک کر کے لایا ہوں سب جل رہی تھیں۔٭٭٭