رہنمائے گھر داری

تحریر : سارہ خان


سبزقہوہ سے وزن گھٹائیے سافٹ ڈرنک پینا بند کریں کیونکہ ایک چھوٹی ریگولر بوتل یا ایک نارمل گلا س بوتل میں18- 20چمچ چینی کے ہوتے ہیں اس لئے اپنے آپ کو کولڈ ڈرنک سے ٹھنڈا کرنے کی بجائے ،اپنی صحت،موٹاپے سے نجات اورخوبصورت اسکن کیلئے دن میں تین سے چار کپ گرین ٹی یا سبز قہوہ کے پئیں اور ترو تازہ رہیں۔

دن بھر آئی میک اپ کوتروتازہ رکھیں

آنکھوں کے میک اپ کو زیادہ دیر تک قائم رکھنے کیلئے سب سے پہلے آنکھوں پر فائونڈیشن یا فیس پائوڈر کا کوٹ لگائیں۔ واٹر پروف آئی میک اپ کا ستعمال کریں۔ گرمیوں کے موسم میںڈارک آئی شیڈز ہر گز استعمال نا کریں ۔ورنہ وہ پورے چہرے پر پھیل کر میک اپ کو خراب کر دیں گے۔ پلکوں کو کرل کریں۔

لانگ شرٹس۔۔۔۔احتیاط

جی! گزشہ تقریباً 4سالوں سے لمبی قمیضوں نے پاکستانی فیشن پر قبضہ جمایا ہوا ہے لیکن  اب ہوشیار  خبردار کیونکہ اس سیزن میں تقریباً تمام ڈیزائنرز اپنے ڈیزائنز میں ایک لمبی قمیض کے کپڑے کے ساتھ ایک چھوٹی قمیض کی آپشن بھی دی ہے جو اس بات کا اشا رہ ہے کہ اب لمبی قمیض کو بائے اور چھوٹی قمیضوں کو ایک بار پھر ویلکم کہنے کا وقت قریب آرہا ہے۔اس لئے بہت سے کپڑے سلوانے کی بجائے اعتدال کے ساتھ مناسب سائز کی قمیضیں سلوائیں تاکہ آپ کے قیمتی کپڑے فیشن بدلنے سے ضائع نا ہو جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

رفیق رسول کریم ؐ، کاتب وحی،خلیفہ سوم: شہادتِ سیدنا حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ

حضرت عثمان غنی ؓعام الفیل کے چھ برس بعد پیدا ہوئے، آپؓ ابتدائے اسلام ہی میں ایمان لے آئے تھے۔آپ ؓ کا نام عثمان، کنیت ابو عبداللہ اور ابو عمر، لقب ذوالنورین، والد کا نام عفان، والدہ کا نام ارویٰ تھا۔

شرم و حیا اور دوسخا کے پیکر

حضرت سیدنا عثمان غنی ؓ تیسرے خلیفہ ہیں اور جناب رسول اللہ ﷺکے دوہرے داماد ہیں،جس کی وجہ سے آپ کو ذوالنورین کا لقب دیا گیا۔آپؓ کو ذوالہجرتین یعنی دو ہجرتوں والے بھی کہا جاتا ہے کیونکہ آپؓ نے پہلے حبشہ اور پھر مدینہ کی طرف ہجرت فرمائی۔

خلافت عثمانی کی عظیم الشان فتوحات

عہد عثمانی میںممالک محروسہ کا دائرہ نہایت وسیع ہوا۔ افریقہ میں طرابلس، رقہ اور مراکش مفتوح ہوئے، ایران کی فتح تکمیل کو پہنچی۔ افغانستان، خراسان اور ترکستان کا ایک حصہ زیر نگین ہوا۔ دوسری سمت آرمینیا اور آزربائیجان مفتوح ہوکر اسلامی سرحد کوہ قاف تک پھیل گئی۔

جامع القرآن

ذوالحجہ کے مہینے کواسلامی سال میں خاص اہمیت حاصل ہے اس مقدس مہینے میں ایثار و قربانی کے بے شما ر واقعات رونماہوئے جن میں جامع القرآن حضرت عثمان غنی ؓکایومِ شہادت بھی ہے۔

عظیم شاہسوار (دوسری قسط)

شاہسوار نے ایک لمحے کی بھی دیر کئے بغیر اپنے لشکر میں سے تیس سرفروش منتخب کئے اور ان کو ہدایت کی۔’’تم مجھے عقب کے حملوں سے محفوظ رکھنا، میں جر جیر تک پہنچ کر اس کا خاتمہ کر دوں گا‘‘۔

قوتِ برداشت

سب محلے والوں نے سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے واسطے صاحب استطاعت بکرے، دنبے تو کہیں گائے وغیرہ بھی لے لیے۔