سن بلاک:سورج کی تپش کا توڑ

تحریر : مہوش اکرم


گرمی کا موسم اور سورج کی تپش اپنے عروج پر ہے۔ زمین کا درجہ حرارت بڑھتا جارہا ہے اور سورج بھی اپنی گرمی خوب برسا رہا ہے، گرمی کی وجہ سے نہ صرف ہماری طبیعت بے چین ہوجاتی ہے بلکہ جلد بھی بری طرح جھلس جاتی ہے۔ اس موسم میں اپنی جلد اور رنگت کو دھوپ کی مضر شعاعوں سے بچانے کیلئے سن سکرین یا سن بلاک استعمال کرنا بے حد ضروری ہے۔

اپنی جلد کو سورج کی تپش سے جھلسنے سے بچانے کا واحد حل سن سکرین ہے جس کا مشورہ دنیا بھر کے ڈرماٹولوجسٹ دیتے ہیں، سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ سن سکرین یا سن بلاک کام کیسے کرتے ہیں؟ اور سن سکرین کا انتخاب کرتے ہوئے ہمیں کن باتوں کا خیال رکھنا چاہیے؟ اس کے حوالے سے آج ہم آپ کو بتاتے ہیں۔

سن بلاک کے استعمال کے ساتھ ساتھ اس بات کا خیال رکھنا بھی ضروری ہے کہ اپنی جلد کی ساخت کے مطابق سن بلاک استعمال کیا جائے۔اگر آپ کی جلد خشک ہے تو سن بلاک لگانے سے پہلے موئسچرائزر ضرور لگائیں۔ اگر جلد چکنی ہے تو ’’ایس پی ایف 50‘‘ سن بلاک بہترین انتخاب ہے۔ اگر آپ کی جلد نارمل ہے تو ’’ایس پی ایف 30 ‘‘سن 

بلاک فائدہ مند ہے۔

سن بلاک کا استعمال باہر جانے سے کم از کم 30 منٹ پہلے کرنا چاہئے۔ یہ وقت اس لئے ضروری ہے تاکہ سن بلاک جلد پر اچھی طرح سیٹ ہوجائے اور پسینہ آنے کی وجہ سے جلد سے ہٹ نہ جائے۔ اس کے علاوہ دھوپ میں گزارے جانے والے ہر دو سے تین گھنٹے بعد سن بلاک دوبارہ استعمال کرنا چاہئے۔

سن بلاک یا سن سکرین کے استعمال کا اس بات سے کوئی تعلق نہیں ہے کہ آپ میک اپ استعمال کرتے ہیں یا نہیں۔ میک اپ سن بلاک کے ساتھ بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اگر صحیح طریقے سے استعمال کیا جائے۔ سن بلاک استعمال کرنے سے پہلے ہمیشہ کوئی اچھا موئسچرائزر استعمال کریں۔ اس طرح جلد سورج سے حفاظت کرنے والی خصوصیات کو اچھی طرح جذب کر سکے گی اور میک اپ کرنے میں بھی آسانی ہوگی۔

بہت سے لوگوں کا ماننا ہے کہ سن بلاک لگانے کے بعد موئسچرائزر استعمال کیا جائے تاکہ سن بلاک اچھی طرح جذب ہوسکے۔ سن بلاک موئسچرائزر کے بعد استعمال کرنے سے اچھے نتائج ملتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اوپر موئسچرائزر استعمال کرنے سے سن بلاک کی ایس پی ایف خصوصیات ماند پڑ جائیں گی اور جلد کی سحیح حفاظت نہیں ہو سکے گی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

دھوکے کی سزا

کسی گائوں میں ایک دھوبی رہتا تھا،جو شہر سے لوگوں کے کپڑے گدھے پر لاد کے گائوں لاتا اور دھونے کے بعد اسی پر لاد کے واپس شہر پہنچاتا تھا۔دھوبی کی کمائی کا یہی ذریعہ تھا اور وہ اس قدر کما لیتا کہ با آسانی گزر بسر کر سکے۔

زمین کی گردش رُک جائے تو کیا ہو؟

پیارے بچو!زمین اپنے محور کے گرد ایک ہزار میل فی گھنٹہ سے زائد کی رفتار سے گھو م رہی ہے،تاہم اس وقت کیا ہو گااگر اس کی گرد ش اچانک رُک جائے؟اس کا جواب یہ ہے کہ ایسا ہوا تو اس کے اثرات انتہائی تباہ کُن ہوں گے۔ماہرین کے مطابق اگر زمین کا گھومنا اچانک تھم جائے تو ہر وہ چیز جو کسی دوسری چیز سے بندھی ہوئی نہیں ہے ۔اچانک مشرق کی جانب ایک ہزار میل فی گھنٹہ کی رفتار سے اُ ڑنے لگے گی۔اس کے اثرات فضا پر بھی مرتب ہوں گے اور ہوائیں اتنی طاقتور ہو جائیں گی جیسے کسی ایٹم بم کے دھماکے کے بعد ہو سکتی ہیں۔

جانوروں کی دنیا

بٹیر دیہی علاقوں میں پایا جانے والا ایک خوبصورت پرندہ ہے۔اس کا تعلق پرندوں کے گالی فورمز خاندان سے ہے۔پرندوں کے اس بڑے خاندان میں مرغی،مور اور تیتر بھی شمال ہیں۔

پہیلیاں

ایک کھیتی کا دیکھا یہ حال نہ کوئی پتا نہ کوئی ڈال نہ ہی ڈالا بیج نہ جوتا ہل

اقوال زریں

٭… جوش کی بجائے ہوش سے کام لو۔ ٭… نادان کی صحبت میں مت بیٹھو کہیں ایسا نہ ہو کہ اس کی باتیں تمہیں اچھی لگنے لگیں۔ ٭…خوش رہنا چاہتے ہو تو کسی کا دل نہ دکھائو۔

ذرامسکرایئے

باپ بیٹے سے: یہ تم کیسی ماچس لائے ہو ایک تیلی بھی نہیں جل رہی؟ بیٹا: ایسا کیسے ہو سکتا ہے ابو ، میں تو ایک ایک تیلی چیک کر کے لایا ہوں سب جل رہی تھیں۔٭٭٭