پہیلیاں

تحریر : روزنامہ دنیا


(1)دبلی پتلی سی اک رانی اوپر آگ اور نیچے پانی منہ چومو تو شور مچائےبات کرو تو چپ ہو جائے٭٭٭

(2)میری پہیلی بوجھو گے تم

اک انچ چڑیا، دو گز کی دم

٭٭٭

(3)بات انوکھی کیا کوئی جانے

اک ڈبیا میں سینکڑوں دانے

میٹھے میٹھے، رنگ رنگیلے

رس بھرے، رس دار، رسیلے

کوئی چوسے، کوئی چبائے

بچہ بوڑھا ہر اک کھائے

٭٭٭

(4)نازک نازک سی اک گڑیا

لوگ کہیں گے سب اس کو اڑیا

کاغذ کے سب کپڑے پہنے

دھاگے کے سب زیور گہنے

سیدھی جائے، مڑتی جائے

پری نہیں، پر اڑتی جائے

٭٭٭

(5)دنیا میں ہیں ہم دو بھائی

بھاری بوجھ اٹھانے والے

پائوں تلے دب جانے والے

لیکن یہ ہے بات نرالی

دن بھر تو ہم بھرے ہوئے ہیں

رات آئے تو بالکل خالی

٭٭٭

جوابات: (1)  حقہ، (2) سوئی دھاگا، (3) انار، (4)پتنگ، (5) جوتے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

غرور کی سزا

بارہ سالہ ماہین ساتویں کلاس کی طالبہ تھی۔ وہ بہت ذہین اور اچھے دل کی مالک تھی۔ اپنی ذہانت کی وجہ سے پورے خاندان میں اسے ایک نمایاں حیثیت حاصل تھی۔

لہسن

لہسن بھی ہے بچو! بڑی تعریف کے قابل ثانی کوئی اس کا نہ کوئی مدمقابل پوچھو جو حکیموں سے وہ تعریف کریں گےشاعر بھی سدا اس کے قصیدے ہی پڑھیں گے

ذرامسکرایئے

ایک بچہ مزاحیہ بات پر تین مرتبہ ہنستا تھا، کسی نے اس سے پوچھا’’تم ہر مذاق پر تین مرتبہ ہنستے ہو، آخر اس کی وجہ کیا ہے‘‘؟ بچے نے جواب دیا: ’’ ایک مرتبہ لوگوں کے ساتھ ہنستا ہوں، دوسری مرتبہ جب میری سمجھ میں آتا ہے تب ہنستا ہوں اور تیسری مرتبہ اپنی بے وقوفی پر ہنستا ہوں‘‘۔٭٭٭

حرف حرف موتی

٭… اخلاق سے اچھا تحفہ کوئی نہیں۔ ٭… مسکراہٹ دل جیتنے کا سب سے اچھا طریقہ ہے، بچو! آپ اس طریقے پر عمل کرکے پوری دنیا فتح کر سکتے ہیں۔٭… سب کے ساتھ ہنسئے، لیکن کسی پر ہنسنے کی عادت ترک کردیجئے۔

فروغِ روا داری و قیام امن، اسلامی تصور

’’اسلام امن و سلامتی کا دین ہے،جس میں جبر و اکراہ کی کوئی گنجائش نہیں ہے‘‘(سورۃ البقرہ ) ’’اے رسولؐ لوگوں کو اپنے پروردگار کے راستے کی طرف دانائی اور اچھی نصیحت کے ساتھ بلائو ‘‘(سورۃ النحل)

اسلام میں بیٹی کارتبہ

نبی کریمﷺ نے بیٹی کی بہترین پرورش پر جنت کی بشارت دی