باغیچہ سجائیں،صحت بنائیں

تحریر : سارہ خان


آپ کے گھر کی خوبصورتی کے ساتھ ساتھ آپ کے گھر کا گارڈن بھی اگر سجا سنورا ہوتونہ صرف یہ گھر کے افرادکیلئے شگفتہ احساس کا باعث بنتا ہے بلکہ گھر میں آنے والے مہمانوں کی توجہ کا مرکز بھی بنتا ہے۔گھر کے باغیچے میں صبح اور شام کے وقت کی گئی ورزش سے آپ چاق و چوبند رہتی ہیں۔

اکثر خواتین اسی لئے روٹین سے ورزش نہیں کر پاتیں کیونکہ جم ہو یا پارک، روز ورزش کیلئے جانے کا معمول بن پاتا ہے نہ ہی واک کا سلسلہ جاری رکھنا ممکن ہو پاتا ہے۔ اس لئے یہ ایک آسان کام ہے اپنے باغ کو سجائیں ، اس کی صفائی ستھرائی کا خیال رکھیں اور اس سے لطف اندوز ہوں۔ 

اپنے گھر کے باغیچے کونیچے دئیے گئے مختلف طریقوںپر عمل پیرا ہو کر خوبصورتی سے سجا سکتے ہیں۔ سب سے پہلے ان چیزوں کی ایک لسٹ بنا لیں جو آپ کو اپنے باغیچے کی خوبصورتی اور صفائی کیلئے چاہئے ہوں۔مثلاًتمام پھولوں اور پودوں کی فہرست بنا لیں، جنہیں آپ باغ میں لگانا چاہتے ہیں۔اس کے علاوہ باغ میں پانی کو فوارہ،تالاب یا جھرنے کی صورت بھی دیں۔اس عمل سے نہ صرف پرندے اور تتلیاں باغ کی جانب متوجہ ہوتی ہیں،بلکہ آپ بھی بہتے پانی کی مسحور کن آواز سے لطف اندوز ہوں گی۔

بے شک پھولوں اور پودوں کی خریداری میں یہ بات نہایت اہمیت کی حامل ہے کہ باغیچے کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کیلئے ایسے پھول اور پودے خریدیں، جن کی نشوؤنماتمام موسموں میں یکساں طور پر ہو سکے اور موسم کی شدت ان کی ترو تازگی پر اثر انداز نہ ہو۔اس طرح آپ اپنا وقت بھی بچا سکتی ہیں، ورنہ ایسے پودے باغ کی خوبصورتی کو متاثر کریں گے۔

مختلف بینرزاور جھنڈوں کو بھی استعمال کریں، جوکہ باغیچے میںپھول اور پودوںکے رنگوں سے مطابقت رکھتے ہوں،اس سے اور زیادہ نکھار آئے گا۔

متعدد اقسام کے نفیس مجسموں اور جھرنوںکو بھی استعمال کریں۔

منفرد انداز میں سجاوٹ کیلئے گملوں اور ضرورت کی دوسری اشیاء پر مختلف پھولوں اور جڑی بوٹیوں کے نقشوں و نگارکریں۔

گملوں اور مختلف اوزار پر اپنی خواہش کے مطابق پینٹ کرنے کیلئے گہرے واٹر پروف رنگوںکا استعمال کریںتاکہ ان اشیاء پر پانی لگنے سے ان کا رنگ پھیکا یا خراب نہ ہو۔

دلکشی میں اضافے کیلئے باغیچے کے مختلف حصوں میںآرائشی بلب اور لائٹس کا استعمال کریں۔ ان کی وجہ سے سو رج ڈھلنے کے بعد انتہائی خوبصورت نظارہ دیکھنے کو ملے گا۔

باغیچے میں ہلکا پھلکا فرنیچر ،بچوں کے جھولے اور چائے رکھنے کی میز شاندار لگے گی اورآپ کی پوری فیملی کیلئے سکون کا باعث بھی ہو گی۔

سجاوٹ کیلئے باغیچے کے کناروں پر اگائی گئی جھاڑیوں کی گھنی باڑ بھی بے حد منفرد تاثر دیتی ہے۔

پالتو جانوروں یا خوبصورت پرندوں کی موجودگی بھی دیکھنے والوں کی دلچسپی میں اضافہ کرتی ہے۔

باغیچہ آپ کے ذوق کا آئینہ ہے اس میں گنجائش کے مطابق چیزوں کو سیٹ کریں یہ نہ ہوکہ اس میں جگہ 5چیزوں کی ہواور آپ نے  50چیزیں اکھٹی کر دی ہوں۔سب سے پہلے یہ دیکھیں کہ آپ کو کیا خوبصورت لگتاہے جو آپ کے باغیچے کی شان میں اضافہ کر دے گا۔

 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

متوازن غذا ضروری ہے!

’’مما! آج کیا پکایا ہے؟‘‘ عائشہ سکول سے واپس آئی تو آتے ہی بے تابی سے پوچھا، اسے شدید بھوک لگی تھی۔

مغرور اونٹ کی کہانی

کسی جنگل میں ایک مغرور اونٹ رہتا تھا۔ اسے اپنے لمبے قد اور چال ڈھال پر بڑا ناز تھا۔ اس کا دعویٰ تھا کہ میں سب سے اعلیٰ ہوں۔ اس کا جہاں جی چاہتا منہ اْٹھا کر چلا جاتا اور سب جانوروں سے بدتمیزی کرتا رہتا۔ کوئی جانور اگر اسے چھیڑتا تو وہ اس کے پیچھے پڑ جاتا۔ اس کے گھر کے قریب چوہے کا بل تھا اور اونٹ کو اس چوہے سے سب سے زیادہ نفرت تھی۔ وہ اس چوہے کو نہ جانے کیا کیا القابات دیتا رہتا لیکن چوہا ہنس کے ٹال دیتا تھا۔ جنگل کے سب جانور ہی اونٹ سے اس کے تکبر کی وجہ سے تنگ تھے اور چاہتے تھے کہ اسے اس کے کیے کی سزا ملے مگر ابھی تک اونٹ کو کھلی چھٹی ملی ہوئی تھی۔

پہیلیاں

ہو اگر بخار کا مارا کیوں نہ چڑھے پھر اُس کا پارہ (تھرما میٹر)

بکری میری بھولی بھالی

بکری میری بھولی بھالی بکری میری بھولی بھالی کچھ تھی بھوری کچھ تھی کالی

ذرامسکرایئے

ماں : گڈو ! میں نے پلیٹ میں کیک رکھا تھا ، وہ کہاں گیا؟ گڈو : امی مجھے ڈر تھا کہ کیک کہیں بلی نہ کھا جائے ، اس لیے میں نے کھا لیا۔ ٭٭٭

کیا آ پ جانتے ہیں؟

٭:صرف کولاس (koalas) اور انسان ہی دنیا کے وہ جاندار ہیں جن کے فنگر پرنٹس ہوتے ہیں۔ ٭:آکٹوپس(octupus) کے تین دل ہوتے ہیں۔