کیا آ پ جانتے ہیں؟
٭:صرف کولاس (koalas) اور انسان ہی دنیا کے وہ جاندار ہیں جن کے فنگر پرنٹس ہوتے ہیں۔ ٭:آکٹوپس(octupus) کے تین دل ہوتے ہیں۔
٭:دنیا میں امراض پھیلانے والا نمبر 1 جانور، گھریلو مکھیاں ہیں۔
٭:انڈونیشیا کے جنرل سہارتو نے جب اقتدار چھوڑا تو ان کی خفیہ دولت 35 بلین امریکی ڈالر تھی۔
٭:انسان ایک سال میں 42لاکھ مرتبہ پلکیں جھپکاتا ہے۔
٭:آنکھیں کھلی رکھتے ہوئے چھینکنا ناممکن ہے۔
٭:ایک گھریلو مکھی زیادہ سے زیادہ دو ہفتے زندہ رہتی ہے۔
٭:عالمی توانائی کا 25 فی صد حصہ امریکا میں استعمال ہوتا ہے۔
٭:دنیا کا سب سے چھوٹا ہیلی کاپٹر جاپان میں ہے۔
٭:دنیا میں سب سے زیادہ مسجدیں ترکی میں ہیں۔