اقوال زریں
٭ دولت اور عہدے انسان کو عارضی طور پر بڑا کرتے ہیں لیکن انسانیت اور اچھا اخلاق انسان کا درجہ ہمیشہ بلند رکھتے ہیں۔
٭ گناہوں پر نادم ہونا ان کو مٹا دیتا ہے اور نیکیوں پر مغرور ہونا ان کو برباد کر دیتا ہے۔
٭ غصے میں خاموشی کے چند لمحات پچھتاوؤں کے ہزار لمحات سے بہتر ہیں۔
٭ شک ایسی ’’بیماری‘‘ ہے جو انسان کا سکون برباد کر دیتی ہے۔