پہیلیاں
ہو اگر بخار کا مارا کیوں نہ چڑھے پھر اُس کا پارہ (تھرما میٹر)
بے شک اس کو مارا کوٹا
کبھی نہ بگڑا کبھی نہ ٹوٹا
(سایہ)
تول میں لے کر پوری آئے
گھر تک لاتے ہی گھٹ جائے
(برف)
چپکا بیٹھا بور کرے
تھپڑ مارو شور کرے
(ڈھول)
کبھی اٹھایا کبھی بٹھایا
قدم قدم یوں اسے چلایا
(جوتا)